نئی گاڑیوں کے CVT گیئر باکس میں P، R، N، D، S اور B کیا ہیں؟

9 30,619

کچھ روز قبل میرا ایک دوست ٹویوٹا پرایوس میں میرے گھر پر آیا۔ میرے دوست کے پاس مینوئل گیئر والی ہونڈا سِوک کی ساتویں جنریشن بھی تھی لیکن اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آج پرایوس میں سفر کر رہا تھا۔ گاڑی خود چلانے کے بجائے اس نے ایک ڈرائیور ملازم رکھا ہوا تھا۔ سلام دعا کے بعد میرے دوست نے بتایا کہ سفر کے دوران گاڑی چلتے چلتے رک جاتی ہے اور کئی بار بند بھی ہوجاتی ہے۔

میں نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور ڈرائیور سے پوچھا کہ یہ مسئلہ کب ہورہا ہے۔ جواباً اس نے کہا “سر میں وہ نیچے والا کلچ دباتا ہوں تو گاڑی رک جاتا ہے اور پیڈل بھی اوپر نہیں آتا”۔ یہ سن کر میں ایک لمحے کے لیے سناٹے میں آگیا کیوں کہ وہ جس چیز کو کلچ پینل سمجھ کر دبا رہا تھا وہ پارکنگ بریک تھا۔ شاید مینوئل گاڑی کی عادت ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کو اس سے متعلق قعطاً علم نہ تھا۔ میں نے اپنے دوست اور اس کے ڈرائیور دونوں کو بتایا کہ یہ کلچ نہیں بلکہ ‘ہینڈ بریک’ ہے۔

download

ایک طویل عرصے تک مینوئل گیئر کے ساتھ گاڑی چلانے کے بعد جب میں پہلی بار آٹو میٹک گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تو مجھے کچھ علم نہ تھا کہ اسے کیسے چلانا ہے۔ مجھے بس اتنا کہا گیا کہ گیئر کو D پر رکھو اور یہ خود بخود چلنا شروع ہوجائے گی۔ بعد ازاں جب جاپانی گاڑیوں کی پاکستان آمد ہوئی تو ان میں CVT گیئر باکس شامل تھا جس میں D1، D2 اور D3 کی جگہ S اور B نے لے لی تھی۔ پچھلی شکل والی ہونڈا سِٹی کے CVT گیئر پر بھی ایسے ہی حرف لکھے ہوئے تھے۔ البتہ 1500 سی سی اسٹیرمیٹک ہونڈا سِٹی کا مجھے ٹھیک سے یاد نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک غلط فہمی کا ازالہ: O/D بٹن ‘ٹربو’ نہیں ‘اوور ڈرائیو’ کا ہے!

بہت سے لوگ عام آٹومیٹک گاڑی کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن CVT میں اب بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔ مثال کے لیے ایک CVT گیئر باکس کی تصویر نیچے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مختلف کار ساز ادارے اپنے مختلف حروف کے ساتھ گیئر بنا رہے ہیں۔

2016-toyota-corolla-4-door-sedan-cvt

اس گیئر باکس میں حرف P انگریزی کے لفظ Parking کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی کو P گیئر پر رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ نے گاڑی کو رینگنے کی ضرورت نہیں۔
حرف R کو انگریزی لفظ Reverse سے لیا گیا ہے جس کا مطلب پیچھے کی طرف جانا ہے۔
حرف N کو انگریزی لفظ Neutral سے لیا گیا ہے۔
حرف D کو انگریزی لفظ Drive سے لیا گیا ہے جس کا مطلب گاڑی کو آگے کی جانب سفر پر لے جانا ہے۔
حرف S کو انگریزی لفظ Sport سے لیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے Speed سے اخذ کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے مجھے کچھ شک ہے میں نے اکثر جگہ اسے اسپورٹ ہی سے ربط دیکھا ہے اور اکثر لوگ بھی اس گیئر کو یہی پکارتے ہیں۔

چونکہ CVT گیئرباکس میں لاتعداد ریشوز ہوتے ہیں اس لیے S گیئر پر گاڑی زیادہ سے زیادہ رفتار فراہم کرتی ہے۔ یہ رفتار D گیئر میں فراہم کی جانے والی رفتار سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ جذباتی انداز سے گاڑی چلانا چاہتے ہیں تو S گیئر پر رکھ کر گاڑی کی رفتار بڑھائیں۔ یاد رہے کہ D گیئر کے مقابلے میں S گیئر پر زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور حرف B بھی موجود ہوتا ہے جسے انگریزی لفظ Brake یا Engine Brake سے لیا گیا ہے۔ جب آپ کی گاڑی ڈھلوان کی طرف جا رہی ہو تو B گیئر کی مدد سے آپ انجن بریک استعمال کر کے گاڑی کی رفتار قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ آپ کی گاڑی کے بریکس پر غیر ضروری دباؤ کو کم کرتا ہے اور گاڑی کی رفتار سست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اونچائی پر چڑھتے ہوئے بھی B گیئر کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے گاڑی پیچھے کی جانب پھسلنے سے محفوظ رہتی ہے۔ بعض گاڑیوں میں یہ گیئر حرف L کے ساتھ دیا جاتا ہے لیکن ٹویوٹا گاڑیوں میں اسے B ہی رکھا گیا ہے۔

honda cvt

آخر میں بتاتا چلوں کہ دائیں جانب موجود تیسرا لیور کلچ بالکل نہیں ہے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.