استعمال شدہ ہنڈا سٹی iDSI کیوں خریدیں؟ 5 اہم فائدے

0 278

ہر کوئی نئ ہنڈا سٹی کے بارے میں بات کر رہا ہے اور سوچ رہا ہے کہ یہ گاڑی خریدی جائے یا نہیں؟ یقینی طور پر ہم اس بارے سارا دن بحث کر سکتے ہیں۔ کیوں نہ ہنڈا سٹی کے سستے اور بہترین ماڈل کے بارے میں بات کریں؟ آپ کو یہ استعمال شدہ ہنڈا سٹی IDSI کیوں خریدنی چاہیے؟ ذیل میں 5 اہم وجوہات تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

1- فیول ایوریج

ہر ہنڈا سٹی iDSI کا مالک اس گاڑی کی فیول ایوریج کا معترف نظر آتا ہے۔ استعمال شدہ ہنڈا سٹی iDSI کی فیول ایوریج کلٹس اور ویگن کے برابر ہے۔ شہر میں اس کی فیول ایوریج 12 سے 15 کلومیٹر اور ہائی وے پر +15 کلومیٹر فی لیٹر کے درمیان ہے۔

2- پارٹس کی دستیابی

چونکہ یہ گاڑی تقریبا دو دہائیوں سے ملک میں پائی جاتی ہے، اس کے سپیئر پارٹس مقامی مارکیٹ میں مناسب قیمتوں پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ اس طرح آپ ہنڈا سٹی iDSI میں سامنے وانے والی کسی بھی خرابی کو دور کر سکتے ہیں۔

3- کم دیکھ بھال

لوگ عام طور پر استعمال شدہ کاریں خریدنے کو ترجیح نہیں دیتے کیونکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی دیکھ بھال ایک مشکل کام ہے۔ ہر روز کسی نہ کسی نئی خرابی کی وجہ سے آپ کو مکینک کے پاس جانا پڑتا ہے۔ لیکن اگر آپ استعمال شدہ ہنڈا سٹی iDSI خریدتے ہیں تو آپ کو ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ کو اس کی دیکھ بھال میں پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے۔ آپ کو باقاعدہ تیل اور فلٹر کی تبدیلی کا خیال رکھنا ہوگا۔

4- مناسب قیمت

اگر آپ ہیچ بیک سے استعمال شدہ سیڈان پر منتقل ہونا چاہتے ہیں تو ہنڈا سٹی iDSI ایک بہترین آپشن ہے۔ جس کی قیمت 8.5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 13 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔ آپ بہترین حالت میں استعمال شدہ iDSI صرف 11 لاکھ روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

5- اچھی ری سیل

ہنڈا سٹی iDSI کی  سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اس کی ری سیل کافی اچھی ہے۔ آپ کو کبھی بھی اس کی اچھی قیمت مل سکتی ہے بشرطیکہ آپ نے اسے بہترین حالت میں رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی لیانا اور مستوبیشی لانسر کو بھی استعمال شدہ سیڈان کی دیگر دو آپشنز کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہنڈا سٹی آئی ڈی ایس آئی کی فیول ایوریج، قیمت اور ری سیل ان دونوں گاڑیوں سے کافی بہتر ہے۔ اگر آپ سستی سیڈان کی تلاش میں ہیں تو ہنڈا سٹی Idsi ایک بہترین آپشن ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.