پیجو 3008 اور 5008 بھی ٹیسٹنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

0 1,728

پاکستان میں پہلی فرنچ کار پیجو 2008 کی لانچنگ قریب ہے جو کہ انتہائی اہم ہوگی لیکن اس سے بھی بڑی خبریہ ہے کہ پاکستان میں مزید دو پیجو ایس یو ویز ٹیسٹنگ کیلئے پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لکی موٹرز نے پیجو 3008 اور پیجو 5008 کے CBU یونٹس امپورت کر لیے ہیں۔

پیجو 3008 اور پیجو 5008 کمپنی کی نئی اور جدید SUVs ہیں جو دیکھنے میں کسی حد تک ایک جیسی ہی نظر آتی ہیں جبکہ ان میں صرف یہی فرق ہے کہ پیجو 5008 سائز میں سائز میں 3008 سے تھوڑی بڑی ہے۔ دونوں پیجو 3008 اور 5008 سی سیگمنٹ کوپیکٹ کراس اوور ایس یو ویز ہیں۔ پیجو 3008 ہںڈا CR-V، ہنڈا ویزل، MG HS، کِیا سپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان، پروٹوں X70 کی کیٹیگری میں آتی ہے اور مارکیٹ میں ان کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے جبکہ پیجو 5008 کِیا سورینٹو، MG گلاسٹر اور DFSK  گلوری 580 پرو کی فیملی میں آتی ہے اور ان گاڑیوں کو مارکیٹ میں ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پیجو SUVs کی قیمت؟ ایک اہم سوال!

پیجو 2008 کی لانچنگ قریب ہے اور فی الحال اس گاڑی کی قیمت بارے بھی صرف اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ دو مزید پیجو ایس یو ویز آنے کے بعد یہ سوال کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے کہ ان کی قیمت کیا ہوگی؟

ذرائع کے مطابق پیجو 3008 کے امپورٹڈ CBU یونٹ کی قیمت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔ اس یونٹ پر عائد ہونے والی کسٹم ڈیوٹی 70 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ اس طرح امپورٹڈ پیجو 3008 کی قیمت تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اسی طرح پیجو 5008 کی قیمت تقریبا 55 لاکھ روپے پے جبکہ اس پر عائد کردہ کسٹم ڈیوٹی 75 لاکھ ہے۔ جس کے بعد امپورٹ کیے جانے والے پیجو 5008 کے ایک یونٹ کی قیمت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔

دونوں صورتوں میں کسٹم ڈیوٹی گاڑی کی قیمت سے تقریبا 1.5 گنا زیادہ ہے۔

جس کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لکی موٹرز مہنگے CBU یونٹس امپورٹ کرنے کی بجائے مقامی سطح پر تیار کردہ  CKDیونٹس تیار کرے گا لیکن اِن یونٹس کی قیمت بھی کسی حد زیادہ ہی رکھی جائے گی۔

پیجو ایس یو ویز کے انٹرنیشنل فیچرز جلد سامنے لائے جائیں گے۔ ان ایس یو ویز کے قیمت کے بارے آپ کیا سوچتے ہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.