ایلسوِن کی قیمت میں اضافہ، منظرِ عام پر آنے سے بھی پہلے!

30 4,260

حال ہی میں لانچ ہونے والی چنگان ایلسوِن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایلسوِن کمفرٹ DCT کی قیمت میں 50,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی قیمت 23,99,000 روپے سے بڑھ کر 24,49,000 روپے ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ ایلسوِن لیومیئر کی نئی قیمت 1,01,000 روپے کے اضافے کے بعد 26,50,000 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ کی قیمت 25,49,000 روپے تھی۔ البتہ بَیس ویرینٹ کمفرٹ مینوئل کی قیمت وہی 21,99,000 روپے ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ اس گاڑی کے پاکستان میں منظرِ عام پر آنے سے بھی پہلے ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق کمپنی یہ سیڈان جون 2021 میں ڈلیور کرے گی۔

Changan Alsvin Prices

نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق پہلے سے موجود آرڈرز پر نہیں ہوگا، جو 11 مارچ تک موصول ہو چکے ہیں۔ کمپنی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ 2021 سے کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “یقینی بنائیں کہ تاریخ 11 مارچ 2021 سے آگے کی نہ ہو۔”

ایلسوِن کے فیچرز:

اس گاڑی کے نمایاں فیچرز یہ ہیں:

انجن اور پاور ٹرین:

چنگان ایلسوِن دو انجن ٹائپس میں آتی ہے: VVT 1.37L، 95hp اور 135Nm ٹارک کے ساتھ، یا 105hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے والا 1.5L۔ 1.3L ویرینٹ مینوئل ہے جبکہ 1.5L 5-اسپیڈ DCT آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے گا۔

چنگان ایلسوِن کے ویرینٹس:

ایک بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ایلسوِن تین ویرینٹس میں پیش کر رہی ہے۔ پہلا 1.37 لیٹر اسمارٹ مینوئل ٹرانسمیشن ویرینٹ ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی 1.5 لیٹر 5-اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن (DCT) ہے۔

ٹاپ آف دی لائن لگژری “لیومیئر” ایڈیشن ہے جو 1.5 لیٹر DC ہے۔  کمپنی کے مطابق یہ ویرینٹ ایسے فیچرز سے لیس ہے جن کا اس سیگمنٹ میں صارفین نے پہلے صرف خواب دیکھا تھا۔

نمایاں فیچرز:

گاڑی کے نمایاں فیچرز میں اسٹارٹ-اسٹاپ ٹیکنالوجی (SST) اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) شامل ہیں۔ یہ فیچر گاڑی کے ایندھن کی بچت کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ گاڑی ٹریفک میں یا سگنل پر کھڑی ہونے پر خود بخود بند ہو جاتی ہے۔ دوسرا مینٹی نینس کے لحاظ سے بہترین ہے کیونکہ اس سے آپ کو گاڑی کے ٹائر پریشر کے بارے میں پتہ چلتا رہے گا۔

انفوٹینمنٹ سسٹم:

یہ گاڑی 7 انچ کا ہیومن مشین انٹرفیس (HMI) رکھتی ہے جو صارفین کو کئی فنکشنز بدلنے کی اجازت دیتا ہے جیسا کہ ایئر کنڈیشننگ، لائٹنگ اور لاکس۔ فلوٹنگ ٹچ اسکرین ڈیش بورڈ پر بہت اچھی لگتی ہے، جو پورے انٹیریئر کو ایک خوبصورت لُک دیتی ہے۔

چنگان ایلسوِن کی سن رُوف:

کمپنی کے مطابق نئی سیڈان مسافروں کو زبردست سفری تجربہ دینے کے لیے الیکٹرانک سن رُوف کے ساتھ آئے گی۔ یہ فیچر اس کیٹیگری میں پیش نہیں کیا گیا۔ یہ مسافروں اور ڈرائیور کو ایک بہترین تجربہ دے گا کیونکہ اس سے سڑک اور آسمان کا خوبصورت نظارہ ملے گا۔

سینسرز:

کمپنی نے پارکنگ سینسرز کے ساتھ ریورس کیمرا لگایا ہے۔ یہ بھی اس کیٹیگری میں ایک زبردست فیچر ہے۔ دوسری گاڑیوں، بشمول ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی، میں یہ فیچر نہیں ہے۔ ان سینسرز کے ذریعے ڈرائیور کے لیے پارکنگ بہت آسان ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.