گلوری 580 کی قیمت میں بھی بڑی کمی

0 606

وفاقی حکومت کی جانب سے سامنے لائی جانے والی نئی آٹو پالیسی کے بعد آٹو کمپنیز یکے بعد یگرے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں۔ MG، ٹویوٹا کے بعد ریگل آٹو موٹیو انڈسٹریز کی جانب سے بھی گلوری 580 کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔ کمپنی کے جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گاڑی کی قیمت میں 89000 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

گلوری 580 کی نئی قیمتیں:

Glory 580 Pro Turbo 1500 سی سی کی قیمت میں 89000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4,699,000 روپے سے کم ہو کر 4,610,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Glory 580T 1500cc Turbo کی قیمت میں 70000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4,229,000 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 4,299,000 روپے تھی۔

Glory 580 1800cc کی قیمت میں بھی 70000 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4,449,000 روپے سے کم ہو کر 4,379,000 روپے ہوگئی ہے۔ کمپنی نے Glory 580 1.5t manual ویرینٹ کو بند کردیا ہے۔

Glory 580

نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا ہے کہ بجٹ 2021-2022  اور اس کے نتیجے میں قیمتوں پر پڑنے والے اثر کے پیش گاڑیوں کی قیمتوں میں ترمیم کی جارہی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے اور یہ ایکس فیکڑی پرائزز ہیں۔

گذشتہ روز آٹو پالیسی (2021-2026) کے اعلان کے بعد مختلف کاروں کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت حکومت نے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (ACD) کے ساتھ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو ختم دیا ہے۔ دریں اثناء اس کیٹگری میں آنے والی گاڑیوں کے لئے جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 1001 سی سی سے 2000 سی سی کے درمیان گاڑیوں پر ایف ای ڈی 5 فیصد سے کم ہوکر 2.5 فیصد کردی گئی ہے جبکہ 2000 سی سی سے اوپر کی کاروں پر ایف ای ڈی 7.5 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ ان دونوں کیٹگریز پر عائد ACD 7 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد رہ گئی ہے۔

اب کمپنیاں صارفین تک فائدہ منتقل کررہی ہیں اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ اگلے 1-2 دن میں تمام کمپنیاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گی۔

نئی آٹو پالیسی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کمپنیاں خریداروں کو مکمل فائدہ منتقل کررہی ہیں؟ نیچے دئیےگئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.