ہنڈا اور ہنڈائی کی سیلز میں اضافہ، رپورٹ میں اہم حقائق سامنے آگئے

0 1,992

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسویسی ایشن (پاما) کی جانب سے ماہانہ کار سیلز رپورٹ شائع کر دی گئی ہے جس میں ماہ اگست میں ریکارڈ کی جانے والی کار سیلز کے اعداد و شمار درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں مجموعی طور پر 21751 گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 13 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ سال کے ماہ اگست کی نسبت 87 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا اٹلس اور ہنڈائی نشاط کی سیلز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹویوٹا انڈس اور پاک سوزوکی کی سیلز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کمپنیز کی سیلز

پاک سوزوکی موٹرز نے گزشہ ماہ اگست میں 12062 گاڑیاں بیچیں جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 21 کم ہے جبکہ گزشتہ سال کے ماہ اگست کی نسبت 101 فیصد زیادہ ہے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گزشہ ماہ اگست میں 5639 گاڑیاں بیچیں جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 16 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ سال کے ماہ اگست کی نسبت یہ شرح 71 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح ہنڈا اٹلس کی گزشتہ ماہ کی سیل میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہنڈا نے گزشتہ ماہ 3230 یونٹس بیچے جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال کے ماہ اگست سے موازنہ کیا جائے تو یہ سیل 43 فیصد کم ہے۔

ہنڈائی نشاط نے اس دورانیے میں 712 گاڑیاں بیچیں۔ کمپنی کی یہ سیل گزشتہ ماہ کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہے۔

کار کی سیلز

جولائی 2021 میں کمپنی نے آلٹو کے 6110 یونٹس بیچے جبکہ گزشتہ ماہ یہ تعداد 5031 رہی۔ اسی طرح کمپنی نے کلٹس کے 2845، سوزوکی ویگن آر کے 1679، بولان کے 1097 اور سوئفٹ کے 154 یونٹس بیچے۔

اسی طرح ٹویوٹا انڈس نے یارس کے 2025، کرولا کے 1942، ہائی لکس کے 1100 اور فارچیونر کے 572 یونٹس بیچے۔

ہنڈا اٹلس نے سوِک اور سٹی کے 2726 جبکہ بی آر وی کے 504 یونٹس بیچے

ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 258، ٹوسان کے 192 جبکہ سوناٹا کے 142 یونٹس فروخت کیے۔

گاڑیوں کی سیل کا ماہانہ موازنہ یہ ہے۔

روال سال 2021 میں پاکستانی آٹو انڈسٹری نے کافی عروج حاصل کیا ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ آٹومیکرز کے مابین مقابلے کی فضا بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رواں ماہ جولائی میں سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس کی ریکارڈ سیلز دیکھنے میں آئیں جبکہ ہنڈا اٹلس کی سیل کم رہی۔ ماہ اگست میں ہنڈا کی سیل جولائی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ رہی جبکہ سوزوکی اور ٹویوٹا کی سیل میں بالترتیب 21 فیصد اور 16 فیصد کمی دیکھی گئی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.