گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اس صورت میں واقع ہوگی کہ۔۔۔

2 1,126

حکومت پاکستان کی جانب سے نئی آٹو پالیسی پر کام شروع ہونے کے بعد عوام کے ذہن میں ایک ہی سوال جنم لے رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئے گی یا نہیں؟

ہر کوئی مذکورہ معاملے سے متعلق آٹو انڈسٹری کے نمائندے کے بیان کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ ایسے میں مثبت خبر یہ ہے کہ آٹو انڈسٹری نے مسئلے پر اپنا مؤقف پیش کردیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی امید کی جا سکتی ہے۔ تاہم قیمتوں میں کمی کے بدلے آٹوانڈسٹری بھی حکومت سے کچھ چاہتی ہے۔

حال ہی میں پاکستان آٹوموٹیو انڈسٹری کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ان کے سامنے چند مطالبات رکھے۔ آٹو انڈسٹری کے وفد کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات پورے کیے جاتے ہیں تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔

آٹو انڈسٹری کے مطالبات

پاکستان آٹوموٹیو انڈسٹری کے وفد کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی مانگ کی گئی ہے۔

حکومتی جواب

آٹوموٹیو انڈسٹری کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسز اور ڈیوٹیز کم کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے کاروبار کے پھیلاؤ میں ایف بی آر کی جانب سے حائل کردہ مشکلات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے۔

مختصر یہ کہ آنے والے بجٹ میں ایڈیشنل ٹیکسز گاڑی کی قیمت کے مطابق عائد کیے جائیں گے۔ اگر وزارت خزانہ ایڈیشنل ٹیکسزکو کم کرنے میں آٹو انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتی ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ تب تک لیے آپ کو صرف انتظار کرنا ہوگا۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ مذکورہ مسئلے کا کوئی ایسا حل نکلے گا جو کسٹمرز کے لیے مثبت ثابت ہوگا؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.