بریکنگ: ہنڈا سوِک 11 جنریشن کا پہلا یوںٹ پاکستان پہنچ گیا

2 20,521

عالمی سطح پر آٹوموٹیو برانڈز زیادہ سے زیادہ سپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز/ کراس اوورز آفر کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود اگر کرولا یا سوِک سے متعلق خبر سامنے آتی ہے تو یہ مذکورہ گاڑیوں کے مداحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سوِک کومپیکٹ کار سیگمنٹ کا ایک مشہور نام ہے۔ ہنڈا سوِک کو اکتوبر 2015 میں عالمی سطح پر لانچ کیا گیا۔

ہنڈا سوِک 10 جنریشن نے اپنے شعبے میں ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے اور دنیا بھر میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔ موجودہ ہنڈا سوِک ایکس کے اندر اور باہر ایک بہترین ڈیزائن ہے جس نے عالمی سطح پر بہت سارے ایوارڈ حاصل کیے جس میں بشمول نارتھ امریکن کار آف دی ایئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ صرف امریکہ میں اس کے 1.7 ملین سے زیادہ یونٹس فروخت ہوئے۔ سوک 10 جنریشن کے پانچ کامیاب ترین سالوں کے بعد سوک 11 جنریشن رواں سال کے شروع میں 28 اپریل 2021 کو امریکہ میں لانچ کی گئی۔ بعدازاں، 23 جون کو شمالی امریکہ کی مارکیٹ کے لیے سوک ہیچ بیک سامنے لائی گئی۔  سوک 11 جنریشن جون 2021 سے امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کے لیے موجود ہے جبکہ حال ہی میں 6 اگست 2021 کو تھائی لینڈ میں پہلی سوک سیڈان ماڈل کو تھائی لینڈ کی فرسٹ رائٹ ہینڈ ڈرائیو مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔

سوک 11 جنریشن علاقے کے لحاظ سے سیڈان اور ہیچ بیک باڈی سٹائلز میں موجود ہے جبکہ ٹائپ آر ہیچ بیک آئندہ سال لانچ کر دی جائے گی۔ ہنڈا 2 ڈور کوپ لانچ نہیں کرے گی کیونکہ یہ  ڈور ماڈل صرف شمالی امریکا کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں 10 جنریشن کیلئے اس ماڈل کو بند کر دیا ہے۔

پاکستان سے باہر نئی سوک 11 جنریشن کی لانچ کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ 2016 میں پاکستان میں سوک 10 جنریشن کی لانچ سے قبل عالمی مارکیٹ میں اس ماڈل کی تعریفوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی کافی پرجوش تھی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس ماڈل سے متعلق کافی جوش و خروش اور دلچسپی پائی جاتی تھی۔ اس کی اہم وجہ یہ بھی تھی کہ مقامی مارکیٹ میں پہلی بار ٹربو چارجڈ انجن متعارف کروایا جا رہا تھا۔ تاہم، پاکستان میں اس گاڑی کی لانچ کوالٹی سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے ٹھیک نہ رہی اور آج بھی لوگ گاڑی میں مستقل مسائل کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ اگرچہ ملک میں مختلف برانڈز اور ماڈلز کی آمد کے بعد کراس اوورز کی بھی بارش نظرآتی ہے لیکن پھر بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوک کی اگلی جنریشن کے بارے میں جاننا پسند کرتی ہے۔

پاکستان میں سوِک 11 جنریشن

ہنڈا اٹلس پرانی 6 جنریشن ہںڈا سٹی لانچ کرنے کی وجہ سے آج کل پاکستان میں خبروں میں دیکھی جا سکتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کمپنی آنے والے دنوں میں مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لانے کیلئے بڑا سرپرائز دینے جا رہی ہے۔

اب جبکہ ہم ملک میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی نئے ماڈلز کی گاڑیوں کے بارے جاننے میں مصروف نظر آتے ہیں تو دوسری جانب ہنڈا اٹلس پاکستان نے ہنڈا سوِک 11 جنریشن کا ڈیمو یونٹ تھائی لیںڈ سے درآمد کیا ہے۔ یہ ایک مخصوص عمل ہے جو تمام مقامی کار کمپنیاں نئے ماڈل کے اجراء سے پہلے اپناتی ہیں جس کا مقصد پاکستان کے ڈومیسٹک ماڈل تیار کرنا ہے۔

یہاں میں کچھ ایسی معلومات شیئر کرنا چاہوں گا جو یہ ثابت کرتی ہیں ہنڈا سوِک 11 ویں جنریشن پاکستان میں امپورٹ کی گئی ہے اور یہ گزشتہ پانچ ماہ سے ہنڈا اٹلس کے قبضے میں ہے۔ ہںڈا سوِک کے اس CBU یونٹ کو ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ (HACPL) نے 10 مئی 2021 کو کراچی پورٹ پر کلیئر کیا۔

اوپر دی گئی تفصیل کے مطابق یہ ایک 1500 سی سی ٹربو ہںڈا سوِک جس کا فریم نمبر یعنی چیسیس نمبر اور رنگ بھی درج ہے۔ ایسے میں ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ 11 جنریشن ہے۔

اوپر دستیاب تفصیل میں کچھ ایسے اشارے موجود ہیں۔ یہاں دیا گیا فریم نمبر “MRH” کو ظاہر کرتا ہے ، جو کہ بنیادی طور پر World Manufacturer Identifier کنندہ اور ہنڈا ماڈل ہے جو تھائی لینڈ میں بنایا گیا ہے۔

اگلے دو حروف “FE” چیسیس کوڈ ہیں۔ گزشتہ 10 ویں جنریشن ہنڈا سوک میں یہ “FC” ہے۔ 11 ویں جنریشن سوک کا چیسیس کوڈ “FE” ہے۔ اس کے علاوہ کلر کوڈB618M  11 ویں جنریشن سوک میں پیش کیا جانے والا بالکل نیا رنگ ہے اور اسے “مارننگ مسٹ بلیو میٹالک” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ کلر کوڈ گزشتہس 10 ویں جنریشن سوک میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہنڈا اٹلس نے 11 ویں جنریشن سوک درآمد کی ہے اور غالبا ڈومیسٹک مارکیٹ کے لیے سوِک کی اگلی جنریشن کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ گاڑی کی اعلان شدہ قیمت 33768.08 ڈالر ہے جس میں کوئی ٹیکس اور ڈیوٹی شامل نہیں ہے۔ ہنڈا پاکستان کی طرف سے درآمد شدہ ماڈل    VTIS ہے۔ خیال رہے کہ VTIS بنیادی طور پر سوک 10 جنریشن اور خاص طور پر آسٹریلوی مارکیٹ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

نئی سوِک کب لانچ ہوگی؟

نئی سوِک 11 جنریشن کب لانچ ہوگی، اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ سوِک 11 جنریشن 10 ویں جنریشن سوک جیسا پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے لیکن اسے اسمبلی لائن میں کچھ اضافہ کی ضرورت ہے۔ اسمبلی لائن کو نئی سوک کی چھت کی ویلڈنگ کے لیے نئی “بریزنگ” تکنیک کی بھی ضرورت ہے۔ جس میں نہ صرف ایلومینیم استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس تکنیک کیلئے جدید طریقے اور آلات بھی ضروری ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی بھی پائی جاتی ہے جس نے سوِک کی بروقت ڈیلیوریز کو کافی متاثر کیا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیں اس ماڈل کے سی کے ڈی یونٹس بنانے کیلئے کٹس جلدی نہیں ملیں گے۔

 

درآمد شدہ ہنڈا سوِک کا دلچسپ پہلو

یہاں میں ہونڈا اٹلس کی ایک دلچسپ اور ذہین حرکت کا اشتراک کرنا چاہوں گا۔ سوک 11 جنریشن عالمی سطح پر 28 اپریل 2021 کو امریکہ میں سامنے لائی گئی لیکن اگر آپ سوک کے اس سی بی یو یونٹ کی درآمدی دستاویزات دیکھیں گے تو آپ جان جائیں گے کہ اسے 10 مئی 2021 کو کلیئر کیا گیا تھا۔ یعنی 11 ویں جنریشن کا سی بی یو یونٹ کم از کم 3 سے 4 ہفتے قبل اپریل 2021 کے اوائل میں تھائی لینڈ سے بھیجی گئی تھی۔

یہ وہ وقت تھا جب تھائی لینڈ کا ڈومیسٹک ماڈل ابھی اپنی مقامی لانچ کے لیے تیار ہو رہا تھا اور غالبا درآمد کیا گیا یہ یونٹ 11 ویں جنریشن کی پیداوار کے ابتدائی مرحلے میں تیار کیے گئے یونٹس میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہنڈا تھائی لینڈ اور ہنڈا پاکستان نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ برآمد شدہ یونٹس کسی کو نظر نہ آئیں کیونکہ ماڈل ابھی تک عالمی سطح پر لانچ نہیں ہوا تھا۔ میرے خیال میں یہ ایک سیل کیے گئے کنٹینر میں پاکستان میں پہنچایا گیا۔ یہی وجہ تھی کہ کوئی اس بارے نہیں جان سکا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہنڈا اٹلس سوِک کا نیا ماڈل جلد از جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور مقامی ماڈل کے لیے ضروری ترقیاتی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کیلئے متوقع انجن

خیال رہے کہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ سوِک 11 جنریشن میں صرف 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن آتا ہے جبکہ مشہور 1800 سی سی انجن کے ساتھ آںے والی R18 اب بند ہو چکی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بھی ممکنہ طور پر ایک ہی انجن آپشن (1.5T) والی نئی سوِک لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان میں 1800 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ سوِک لانچ کی جائے۔ اگر ہنڈا اٹلس ایسی منصوبہ بندی کرتی ہے تو نئے لوکل ماڈل کی لانچ میں تاخیر کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

 

پاکستان میں متوقع لانچ

سوِک کے نئے ماڈل کی لانچ کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ نئے ماڈل کی لانچ 6 سے 8 ماہ دور ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سِوک ایکس پاکستان میں عالمی سطح پر امریکا میں لانچ کے نو ماہ کے اندر، تھائی لینڈ میں لانچ کے چار ماہ بعد،  انڈونیشیا کے تین ماہ اور ملائیشیا میں لانچ کے ایک ماہ بعد لانچ کی گئی۔

سوک 11 جنریشن سوک کی بات کی جائے تو یہ اب تک صرف تھائی لینڈ میں لانچ کی گئی ہے جہاں تک پاکستان میں لانچ کا تعلق ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس بار بھی یہ گاڑی انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا کے بعد پاکستان میں لانچ کی جائے گی۔

مجھے یقین ہے کہ اب کی بار ایسا نہیں کرے گی جیسا کہ اس نے سوک 10جنریشن کی لانچنگ کے وقت کیا تھا اور شاید اس بار انہیں تھوڑا زیادہ وقت لگے گا۔ میں امید کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہم اس بار زیادہ نمایاں اور بہترین کوالٹی کی حامل سوک حاصل کریں اور ہنڈا اٹلس ہمیں اس نئی 11 ویں جنریشن سے مایوس نہیں کرے گا، انہیں جاننا چاہیے اور انہیں پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے کہ مارکیٹ اب بہت زیادہ مقابلہ کی فضا پیدا ہوچکی ہے جس کی وجہ سے خریداروں کے پاس مارکیٹ میں متعدد آپشنز موجود ہیں۔

قیمت

قیمت کی بات جائے تو نئی ہنڈا سوِک کی قیمت پرانی سوِک سے زیادہ ہوگی۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کی قیمت 50 لاکھ سے زیادہ ہوگی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا جبکہ ممکن ہے کہ ہمیشہ کی طرح ہمیں اوورسیز ماڈل کی نسبت کم فیچرز والی سوِک ملے۔

پاک ویلز کے ساتھ رہیے اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر ہم آپ کو بروقت آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ اس خصوصی بحث کو جوائن کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں 11 جنریشن سوِک

 

[Images below are for reference only and for the Thai Domestic model ]

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.