کیا سٹونک کے مقامی طور پر تیار کردہ یونٹس مںطر عام پر آگئے

2 4,103

لوکل آٹو مارکیٹ میں کِیا سٹونک کے لانچ سے متعلق کافی جوش پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل ہم نے رواں سال جون میں کِیا سٹونک کے تین یونٹس دیکھے جانے کے بعد آپ کو اس گاڑی بارے بتایا تھا۔

کِیا سٹونک ایک بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور ہے جو 2017 میں لانچ کی گئی۔ اس گاڑی میں 4 انجن آپشن دی گئے ہیں جن میں 1000 سی سی ٹربوچارجڈ، 1200 سی سی 4-سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ، 1400 سی سی 4-سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ اور 1600 سی سی 4-سلنڈر ڈیزل انجن شامل ہیں۔

اس گاڑی میں 4 ٹرانسمشنز بشمول 5 سپیڈ مینوئل، 6 سپیڈ مینوئل، 6 سپیڈ آٹومیٹک اور 7 سپیڈ DCT دی گئی ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ پاکستان میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ 1400 سی سی MPI انجن دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی 6 سپیڈ مینوئل ٹرانسمشن کے ساتھ بیس ویرینٹ بھی متعارف کروا سکتی ہے۔

کِیا سٹونک کے یونٹس منظر عام پر

یہاں اچھی خبر یہ ہے کہ کِیا سٹونک کے مقامی طور پر تیار کیے جانے ولے یونٹس دیکھے گئے جنھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ تصویر میں آپ اِں یونٹس کو ٹریلر میں لدا دیکھ سکتے ہیں۔ ہم لگتا ہے کہ کمپنی ان یونٹس کو فیکٹری سے ڈیلرشپ میں منتقل کر رہی ہے کیونکہ یہ CKD یونٹ لگتے ہیں۔ یہ ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ CBU کا رنگ ییلو اور بلیو ہے جبکہ ان یونٹس کا رنگ سفید ہے۔

Photo Credit: Nydal Sheikh

گاڑی مارکیٹ میں کب آئیے گی؟

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی رواں سال اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں لانچ کرے گی یعنی کہ گاڑی کی لانچنگ قریب ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ گاڑی ہنڈا سٹی، یارس، MG ZS، گلوری 580 پرو، اور BR-V کو ٹف ٹائم دے گی۔

گاڑی کی متوقع قیمت

ہمیں لگتا ہے کہ پاکستان میں کِیا سٹونک کے 3 ویرینٹس لائے جائیں گے جن کی قیمت 35 لاکھ سے کم ہی ہو گی۔ امید ہے کہ سٹونک کے بیس ماڈل کی قیمت 30 لاکھ، مِڈ لیول کی قیمت 32 لاکھ جبکہ ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 35 لاکھ ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ آفیشل قیمتیں نہیں بلکہ محض ہمارا اندازہ ہے۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.