کیا کار کی بیٹری مسئلہ کر رہی ہے؟ کچھ ٹپس آپ کے لیے!

0 913

بیٹری کا ختم ہو جانا کاریں رکھنے والے لوگوں کے لیے بہت پریشان کُن ہو سکتا ہے۔ کار بیٹری کی زندگی بہت محدود ہوتی ہے۔ یہ اپنی زندگی مکمل ہونے کے بعد ناکارہ ہوجاتی ہے۔ عام طور پر نئی بیٹری 3 سے 5 سال چلنی چاہیے، لیکن بہت سارے لوگوں کی بیٹری اس عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ ویہ آرٹیکل آپ کو گائیڈ کرے گا اور کچھ ایسی ٹپس دے گا جن سے آپ اپنی کار کی بیٹری لائف کو بہتر بنا سکتے ہیں: 

  • کار بیٹری کی لائف کم ہونے کی ایک اہم وجہ اس کے ٹرمینلز کے گرد corrosion کا ہونا ہے۔ یہ گاڑی اور بیٹری کے درمیان کنکشن کو تباہ کر سکتی ہے۔ اس مسئلے کا ایک سادہ لیکن بہت اہم سلوشن یہ ہے کہ ٹرمینلز کو ہر کچھ عرصے بعد صاف کیا جائے۔ بیکنگ پاؤڈر اور پانی کا مکسچر بنا کر کسی پرانے ٹوتھ برش کا استعمال کرکے انہیں صاف کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ مزید corrosion سے بچنے کے لیے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی بھی لگانی چاہیے۔ 
  • ایسی بیٹری جو اچھی طرح فکس نہ کی جائے یا باندھی نہ جائے، وہ بھی وقت سے پہلے expire ہو جائے گی۔ ڈرائیونگ کے دوران ہلنے جلنے والی بیٹریاں بڑا سیفٹی رِسک ہیں۔ پھر خراب کوالٹی کی کیبلز بھی بیٹری لائف کو کم کر سکتی ہیں۔ 
  • ایک اور وجہ، جسے عام طور پر اگنور کیا جاتا ہے، چھوٹے فاصلے تک ڈرائیو کرنا ہے۔ کار کی بیٹری چھوٹے سفر کے دوران مکمل چارج نہیں ہو پاتی۔ بار بار چھوٹی چھوٹی رائیڈز لینے کا نتیجہ بیٹری کے ختم ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ ویسے تو پاکستان میں عام طور پر استعمال نہیں ہوتا لیکن ایک اچھا کار چارجر استعمال کرنا اس میں مدد دے سکتا ہے، خاص طور پر جب آپ اپنی کار بہت زیادہ ڈرائیو نہ کرتے ہوں یا آپ کو بار بار چھوٹے فاصلے تک ڈرائیور کرنا پڑتا ہو۔ 
  • درجہ حرارت بھی بیٹری کی پرفارمنس کو تباہ کرتا ہے۔ بیٹری کو insulate کرنا اس کی زندگی بڑھا سکتا ہے۔ 
  • ایک عام غلطی جو بیٹری کو تباہ کر دیتی ہے وہ انجن بند کرنے کے بعد بھی الیکٹرانکس کا استعمال ہے۔ جب کار کا انجن چلتا ہے تو آلٹرنیٹر بجلی پیدا کرتا ہے اور بیٹری کو چارج کرتا ہے۔ اگر کار نہیں چل رہی اور آپ الیکٹرانک accessories کو استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کار کی بیٹری پر depend کر رہے ہیں، جو اس طرح استعمال کے لیے نہیں بنائی گئی۔ 
  • پانی (electrolyte) کا لیول وقفے وقفے سے چیک کرتے رہیں۔ صرف distilled واٹر ہی استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ اس میں حد سے زیادہ پانی نہ بھریں اور پانی اس میں سے گرنا بھی نہیں چاہیے۔ 
  • آخری بات یہ کہ اپنی گاڑی کا بھی خیال رکھیں۔ خراب انجن اور خراب alternator بیٹری کی خراب پرفارمنس کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس لیے گاڑی کی وقفے وقفے سے اور اچھی طرح مینٹی نینس بھی بیٹری کی لمبی لائف کے لیے ضروری ہے۔

 

بیٹری کا ختم ہو جانا پریشان کُن اور تکلیف دہ ہو سکتا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ تجاویز آپ کو اپنی کار کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد دیں گی۔

Also Read: How to Prevent Your Car Battery from Giving Up On You

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.