ستمبر 2021 میں 25 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، رپورٹ

0 3,391

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے ستمبرکی ماہانہ کار سیلز رپورٹ جاری کردی ہے۔ مجموعی طور پر پاما کے چار ممبران (پاک سوزوکی، ٹویوٹا انڈس، ہونڈا اٹلس، ہیونڈائی نشاط) نے 22235 یونٹس فروخت کیے۔ اگر ہم KIA کی سیل کو بھی شامل کریں تو یہ تعداد 25000 تک پہنچ جاتی ہے۔

کمپنی وائز سیلز بریک ڈاون

پاک سوزوکی موٹرز ہی صرف وہ کمپنی ہے جس کی ستمبر 2021 کی ماہانہ سیلز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 11188 گاڑیاں فروخت کیں۔  )ماہانہ کمی: 7%، سالانہ اضافہ: (72%

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ستمبر 2021 میں 6292 یونٹس فروخت کیے۔

ستمبر 2021 میں ہنڈا اٹلس کاروں کی فروخت 3635 یونٹس تک پہنچ گئی۔

ہیونڈائی نشاط نے سیلز بڑھاتے ہوئے ستمبر 2021 میں 964 گاڑیاں فروخت کیں۔

دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما کے ممبر نہیں ہیں۔ ان کی فروخت کے اعداد و شمار رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

سوزوکی آلٹو پاک سوزوکی کی بہترین سیلر کے طور پر سامنے آئے۔ کمپنی نے آلٹو کے 4540، سوزوکی کلٹس کے 3056، ویگن آر کے 1678، سوزوکی بولان کے 894 اور سوئفٹ کے 87 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے یارس کے 2515، کرولا کے 2334، ہائی لکس کے 832 اور فارچیونر کے 611 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سوِک اور سٹی کے 3367 جبکہ بی آر وی کے 268 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ٹوسان کے 325، ایلانٹرا کے 309 اور سوناٹا کے 192 یونٹس فروخت کیے۔

مذکورہ گاڑیوں کی سیلز کا ماہانہ موازنہ یہ ہے۔

مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی سیل

مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران یعنی جولائی سے ستمبر تک گاڑیوں کی کُل فروخت 82391 تک پہنچ گئی۔ (سالانہ اضافہ 68%) جن میں سے 57548 پیسنجر کاریں، 11365 ہلکی کمرشل گاڑیاں، 1339 ٹرک اور 12025 ٹریکٹر شامل تھے۔

پاک سوزوکی موٹرز نے مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 38440 گاڑیاں فروخت کیں

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 18646 گاڑیاں فروخت کیں

ہنڈا اٹلس نے مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 9172 گاڑیاں بیچیں۔

اب تک، سال 2021 تمام کار کمپنیوں کے لیے بہت اچھا سال رہا ہے۔ پچھلے سال کے لاک ڈاؤن اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد گاڑیوں کی مانگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ کار فنانس کی کم شرح بھی ایک اہم وجہ تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے بڑی تعداد میں گاڑیاں خریدیں۔ نتیجتاً، تمام کار ساز اچھی سیل سے کافی خوش ہیں۔ جیسا کہ سال ختم ہو رہا ہے، تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کون سی کمپنی سب سے زیادہ یونٹس فروخت کرتی ہے۔ انتظار کیلئے صرف تین ماہ باقی ہیں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.