کووڈ- 19ایک اور کار کمپنی کی ڈیلیوریز کو لے ڈوبا

1 3,310

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ اسی طرح حالیہ وبا نے پاکستانی آٹو انڈسٹری پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی بحران نے کئی آٹو کمپنیز کی ڈلیوریز کو لٹکا دیا ہے۔

سوزوکی، ایم جی، پرنس DFSK، چنگان اور کِیا کے بعد اب ہیوںڈائی کی ڈیلیوریز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ کمپنی افیشلز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ سے وہ گاڑیوں کی ڈیلیوریز وقت پر کرنے میں ناکام ہیں۔

کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم عالمی وبا کے باوجود طے شدہ وقت کے مطابق ڈیلیوریز کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ سے ہم ہیونڈائی ٹوسان کی ڈیلیوریز میں ہونے والی تاخیر کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور تب تک کیلئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ انتظار کریں۔

Hyundai Tucson Late Deliveries

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی کنڈکٹر چپس کا یہ بحران کم و بیش ایک سال تک قائم رہ سکتا ہے۔ یعنی دنیا بھر کی آٹو کمپنیز کو رواں سال سیلز سے متعلق بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اختتامیہ

گاڑیوں کی ڈیلیوریز میں تاخیر سے متعلق ہیونڈائی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دیگر کمپنیوں کی طرح ہیونڈائی نے بھی ڈیلیوریز کا انتظار کرنے والے تمام کسٹمرز سے معذرت کی ہے۔

اس کی علاوہ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک پہلے سے طے شدہ ڈیلیوریز مکمل نہیں کر لی جاتیں، نئی بکنگز نہیں کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستانی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیز اس مشکل سے نمٹنے کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کر رہی ہیں۔ کمپنیز کی جانب سے ڈیلیوریز کا انتظار کرنے والے کسمٹمرز کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ ان کو اس مشکل سے نکلنے کیلئے کسٹمرز کی سپورٹ کی بھی سخت ضرورت ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.