بریکنگ: ہیونڈائی سوناٹا کی سی کے ڈی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

1 8,934

ذرائع کے مطابق ہیوںڈائی نشاط موٹرز نے ہیوںڈائی سوناٹا کی 456 سی کے ڈی کٹس درآمد کی ہیں۔ امپورٹ ڈاٹا کے مطابق یہ ڈیلیوری رواں ماہ 12 جون کو پاکستان میں پہنچی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیونڈائی اس گاڑی کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری کر چکی ہے۔ دوسری جانب پاک وہیلز کے ذرائع کے مطابق آئندہ ایک سو دو ماہ میں سوناٹا پاکستان میں لانچ کر دی جائے گی۔

 Hyundai Sonata Import Data
Hyundai Sonata Import Data

رپورٹس کے مطابق ہیونڈائی کا ڈی- پریمیم سیگمنٹ سیڈان کو پاکستان میں لانچ کرنے کا مقصد ہنڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کیمرے کو ٹکر دینا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کردہ  سوناٹا فیصل آباد میں دیکھی ہے۔ ۔  کیا اس سے مراد یہ لیا جا سکتا ہے کہ سوناٹا کی پاکستان میں لانچنگ قریب ہے۔ ویڈیو کے مطابق گاڑی کی بیرونی حصے کو راز رکھنے کیلئے ایک کوور سے لپٹا گیا تھا۔ ویڈیو میں گاڑی کی سائیڈ پروفائل اور پچھلے حصے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا کے فیچرز اور اسکی خصوصیات

گزشتہ سال فروری میں ہیونڈائی نے نئی 8 جنریشن سوناٹا منظر عام پر لائی تھی جسے شو میں بہت پذیرائی ملی۔

ایکسٹیرئیر

ہیونڈائی سوناٹا 8 جنریشن اپنے جاذب نظر ایکسٹیرئیر کی وجہ سے ہیڈلائنز کی رونق بنی ہوئی ہے جس کے ماڈل کو “لی فِل راؤج کانسیپٹ” سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے جسے ہیونڈائی نے 2018 میں جنیوا آٹو شو میں ڈسپلے کیا تھا۔ یہ کانسیپٹ نہ صرف ایک ایوارڈ جیت چکا ہے بلکہ گاڑیوںکی شوقین افراد کی دھڑکن کے طور پر بھی سامنے آیا تھا۔

سوناٹا کا نیا ایکسٹیرئیرگزشتہ ڈیزائنز سے بالکل مختلف ہے اور اس کے نے ڈیزائن کو کمپنی نے “سینسس سپورٹینیس” کا نام دیا ہے۔ جہاں ایک طرف گاڑی میں سلوپنگ روف لائن نظر آتی ہے وہیں اس کی چوڑی گرِل اس کو ایک نیا، بڑا اور چوڑا فرنٹ دیتی ہے۔

اس کے علاوہ بونٹ کے گرد کے روایتی ہُڈ لائن حالیہ ماڈل میں نظر نہیں آتی جس کی وجہ لمبا بونٹ ہے جو فرنٹ گرل کو اوور لیپ کرتا ہے۔ گاڑی میں سٹینڈرڈ  LEDہیڈلائٹس اور LED DRLs استعمال کی گئی ہیں۔

انٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کی طرح سوناٹا انٹیرئیر اس کے گزشتہ ماڈلز سے یکسر مختلف ہے۔ گاڑی میں انتہائی صارف دوست سلِم ڈیش بورڈ اور انٹرفیس دیا گیا جہاں سے گاڑی کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ گاڑی کا انٹیرئیر کھلا اور انتہائی آرام دہ بنایا گیا ہے۔ سلِم ائیر وینٹس کو ڈیش بورڈ پر بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ گاڑی میں دو مختلف رنگ کے انٹیرئیرز دئیے گئے ہیں جن میں بیج بلیک، بلیک گرے یا بلیک-بلیک رنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صارف کے پاس لیدر اور فیبرک سیٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔

گاڑی کے انٹیرئیر میں 12.3 انچ کے ایپل اور اینڈرائیڈ پلے کار کے ساتھ کسٹمائزڈ ڈیجیٹل LCD کلسٹر بھی دیا گیا ہے جو خاص طور پر گاڑی کے ویرینڑ پر منحصر ہے۔ سوناٹا کے بنیادی ماڈلز میں روایتی اینا لوگ گیج ملتا ہے۔ گاڑی میں متعدد فنکشنز پر مشتمل نئے ڈیزائن پر مشتمل نیا سٹیرنگ وہیل بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیبلٹ سٹائل سسٹم کے برعکس ڈیش بورڈ کے پروفائل سے میچ کرتی لینڈ سکیپ سٹائل میں فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سکرین بھی دی گئی ہے۔ بنیادی ہیڈ یونٹ کا سائز 8 انچ ہے۔ اسی طرح 10.25 انچ کا کلر ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ باس پریمیم 12 سپیکر آڈیو سسٹم بھی گاڑی میں دیا گیا ہے۔

انجن اور مکینکس

عالمی سطح پر سوناٹا کئی انجن آپشنز کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔ اِن ٹربوچارجڈ انجنز میں 178 ہارس پاور پیدا کرنے والا 16سی سی T-GDI اور 290 ہارس پاور پیدا کرنے والا 2500 سی سی T-GDI انجن شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہائبرڈ انجنز کی بات کی جائے تو ان میں 192 ہارس پاور پیدا کرنے والا 2000 سی سی GDI ہائبرڈ اور 202 ہارس پاور پیدا کرنے والا 2000 سی سی پیدا کرنے والا پلگ اِن ہائبرڈ انجن شامل ہے۔ انجن پر منحصر،  6 یا 8 سپیڈ آٹومیٹک یا 8 سپیڈ ڈووَل کلچ ٹرانسمیشن کی آپشن بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ مزید دو انجن آپشنز موجود ہیں جو کہ پاکستان میں درآمد کی جانے والی CKD کٹس میں پایا جاتے ہیں ۔ جن میں 158 ہارس پاور اور 196 ٹارک پیدا کرنے والا 2000 سی سی MPI کے ساتھ ساتھ 178 ہارس پاور اور 232 ٹارک پیدا کرنے والا 2500 سی سی MPI انجن شامل ہے۔ ان انجنز میں  2500 سی سی MPI انجن  پاکستان میں تیار کی جانے والی کِیا سورانٹو سے ملتا جلتا ہے۔ یہ دونوں انجنز 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ آتے ہیں۔ ہیونڈائی نشاط سوناٹا کے ویرینٹس میں 2000 سی سی اور 2500 سی سی انجن آفر کرتا ہے۔

متوقع قیمت

امید کی جاتی ہے کہ پاکستان میں سوناٹا کے ویرینٹس لانچ کیے جائیں گے جس کی قیمت ہیونڈائی سے زیادہ ہوگی۔ 2000 سی سی انجن پر مشتمل ویرنٹ 80 لاکھ سے زائد کی قیمت میں جبکہ 2500 سی سی انجن والا ویرینٹ 90 لاکھ یا اس سے زائد کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.