کیا FAW V2 پاکستان میں بند کر دی گئی ہے؟

0 5,097

الحاج فا کی جانب سے FAW V2 کی بکنگ نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں جلد بند کر دی جائے گی۔ FAW V2 بند ہونے کی وجوہات ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں FAW کی تمام پیسنجر گاڑیوں کو کم سیل کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان میں 1300 سی سی ہیچ بیک FAW V2 کی سیل اچھی رہی لیکن پچھلے چند سالوں میں اس کی سیل میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے قبل 2016 میں FAW V2 ہوم مارکیٹ چین مین بند کر دی گئی تھی لیکن اب پاکستان میں بھی یہ گاڑی بند ہونے جا رہی ہے۔

V2 FAW بند ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے چین میں FAW کی فیکٹری کو دوسرے شہر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نئی فیکٹری پاکستان سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے سپیئر پارٹس کی درآمد مشکل اور محدود ہو گئی ہے۔

تیسری وجہ یہ ہے کہ الحاج گروپ کی جانب سے ملائیشین برانڈ پروٹون کو پاکستان لانے کے بعد اب FAW کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا تمام الحاج FAW ڈیلرشپ نے اب الحاج پروٹون کے بینرز لگا لیے ہیں۔ یہاں تک کہ FAW کے صارفین کو اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال کے لیے پروٹون کی  ڈیلرشپ پر جانا پڑتا ہے۔

پاکستان میں FAW کا مستقبل

V2 FAW کی پاکستان میں واحد کامیاب گاڑی ہے جس کے بند ہو جانے کے بعد ملک میں اس کمپنی کی کوئی گاڑی موجود نہیں رہے گی لیکن الحاج FAW کی بسیں اور ہیوی ٹرکس کی فروخت جاری رکھے گا۔

پاکستان میں V2 FAW اور سوزوکی سوئفٹ ہی صرف 1300 سی سی ہیچ بیک گاڑیاں تھیں جنھیں اب بند کر دیا گیا ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کو پاکستان میں آفیشلی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ V2 کسی حد تک نان آفیشلی طور پر بند کی گئی ہے۔

کیا FAW پاکستان میں V2 کی جگہ کوئی اور ہیچ بیک لانچ کرے گی؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ کب کمپنی V2 کو بند کرنے کے بارے میں آفیشل بیان جاری کرتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.