فارم بھریں، ڈبے میں ڈالیں اور اپنی نمبر پلیٹ حاصل کریں

0 1,063

وہیکل نمبر پلیٹ ڈٰیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پورے لاہور شہر میں بکس لگائے جائیں گے۔ باکسز کے باہر فارم مہیا کیے جائیں گے۔ لوگوں کو صرف ان فارموں کو پُر کر کے بکسوں میں ڈالنا ہے جس کے بعد محکمہ ایکسائز ان کے گھروں پر نمبر پلیٹ پہنچائے گا۔

باکسز لاہور بھر میں رکھے جائیں گے

اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر باکسز کریم بلاک، لنک روڈ ماڈل ٹاؤن اور ایمپوریم میں رکھے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اتھارٹی لبرٹی مارکیٹ، شاہدرہ، مال روڈ، باغبانپورہ، ہائپر سٹار فورٹریس، ڈی ایچ اے اور پیکجز مال میں باکسز رکھے گی

وہ لوگ جنہیں اپنی نمبر پلیٹس نہیں ملیں وہ فارم بھر کے باکس میں ڈالیں اور گھر کے پتے پر نمبر پلیٹیں حاصل کریں۔

مزید معلومات یا شکایت کے لیے صارفین 042-99211421 پر کال کر سکتے ہیں۔

نمبر پلیٹس کی ای-آکشن

رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسل نمبر پلیٹوں کی ای آکشن کا ایک اور مرحلہ شروع کیا۔ اتھارٹی نے گاڑیوں کے مالکان کو ان خصوصی پلیٹوں کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال یہ پلیٹس لانچ کیں جو صوبے کے تمام شہروں میں ایک جیسی شکل اور سٹائل رکھتی ہیں۔

پنجاب یونیورسل نمبر پلیٹس کیلئے طریقہ کار

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے مطابق حکومت نے 1 اکتوبر کو پیسنجر کاروں کے لیے بولی کا آغاز کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن یکم اکتوبر کو شروع ہوئی جو 3 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مختلف نمبر پلیٹوں کے لیے بند ہوگی مثلا AFE، AFG، AFK اور AFS وغیرہ۔ جس کے بعد بولی 6 اکتوبر سے شروع ہوئی جو کہ پورا عمل مکمل کرتے ہوئے 5 نومبر کو بند ہو جائے گی۔

دریں اثنا ، موٹرسائیکلوں کے لیے یہی عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوا اور 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ کمرشل گاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر سے شروع ہوئی اور 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.