بلآخر MG موٹرز نے MG ZS EV کی قیمت کا اعلان کردیا

2 1,215

MG موٹرز کی جانب سے MG ZS EV کی قیمت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایم جی موٹرز پاکستان کے مطابق مذکورہ الیکڑک وہیکل کی قیمت 68,50,000 روپے مختص کی گئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی پاکستان کی سب سے سستی الیکٹرک وہیکل کا خطاب حاصل کر چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی اب تک اس گاڑی کے 400 یونٹس منگوا چکی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین صارفین کیلئے  یہ خبر کافی خوش آئند ہونی چاہیے کیونکہ دیگر الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف انتہائی مہنگی ہیں بلکہ ریگولر کسٹمرز کی پہنچ سے بھی کافی دور ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاک وہیلز MG ZS EV کا ایکسپرٹ ریویو لایا تھا جس میں ہم نے گاڑی کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر، بیٹری پاور اور کارکردگی سمیت کی چیزوں کو تفصیل سے بیان کیا تھا۔ یقینا یہ گاڑی مقامی شاہراہوں پر چلتی ایس یو ویز میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔

اس گاڑی کے چند اہم خصوصیارت مندرجہ ذیل ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس میں برطانوی رنگ نظر آتا ہے کیونکہ یہ ایک برٹش برانڈ تھا۔ گاڑی کی فرنٹ گرِل نمایاں ہے۔ اس کو گلیکسی گرِل بھی کہا جاتا ہے جس پر ایم جی کا لوگو چسپاں کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس الیکٹرک وہیکل کا چارجنگ ڈاک اسکے لوگو کے نیچے دیا گیا ہے جسے آپ آرام سے دبا کر کھول سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی کا فرنٹ بمپر ائیر وینٹس سمیت ایک ڈفیوزر بھی رکھتا ہے جو کہ کار کی ایروڈائنامکس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ائیر وینٹس الیکٹرک موٹر کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ گاڑی کے بمپر پر میٹالک رنگ کی آؤٹ لائن کے ساتھ اَپر اور لوئر لِپ بھی دئیے گئے ہیں۔

فرنٹ لیمپ کی شکل لندن آئی سے متاثر ہو کر ڈیزائن کی گیا ہے جبکہ اس میں DRLs  بھی ہیں۔ گرِل اور ہیڈ لائٹس کی وجہ سے یہ گاڑی سامنے سے کافی چوڑی اور بڑی نظر آتی ہے۔

ڈرائیو

اس کار کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کا ڈرائیونگ کا تجربہ ہے۔ گاڑی کی 141 ہارس پاور اور 353 ٹارک پیدا کرنے والی 44.5kw کی الیکٹرک موٹر کافی طاقتور مشین ہے جو کہ اس کا سب سے اہم پہلو ہے۔

انجن کی پاور کو ٹیسٹ کرنے کیلئے گاڑی کو ڈرائیو کرنا ضروری ہے۔ مزید برآں گاڑی کی رفتار بڑھانے پر اس کا انجن کان شور پیدا نہیں کرتا۔

انٹیرئیر

گاڑی میں کی لیس انٹری کا فیچر بھی دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ ایک دباتے ہوئے اس گاڑی کو کھول سکتے ہیں۔ گاڑی کی پچھلی دو سیٹیں کافی اچھی انٹری اور ایگزٹ سپیس رکھتی ہیں جہاں لیگ اینڈ ہیڈ سپیس کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

گاڑٰی کی ڈرائیونگ سیٹ بھی الیکٹرک ہے جسے آپ اپنے حساب سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ چھوٹے سفر کے دوران رئیر سیٹ پر دو بالغ اور ایک بچہ جبکہ کسی لمبے سفر پر جاتے ہوئے دو بالغ آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔ بیک سیٹس پر کمپنی نے دو سیٹ بیلٹس بھی دی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چائلڈ ISOFIX سیٹ کی آپشن بھی موجود ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی کا انٹیرئیر گہرے اور ہلکے گرے رنگ سے مزین ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.