بالآخر! سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ کارڈز لانچ کر دیے

0 1,211

کئی مرتبہ اعلان کرنے کے بعد بالآخر حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ کارڈز لانچ کر دیے ہیں، جو رجسٹریشن بُکس کی جگہ لیں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولا کے مطابق یہ اسمارٹ کارڈز کمپیوٹر ریڈیبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان کارڈز میں گاڑیوں کے بارے میں تمام معلومات شامل ہوں گی، جن میں اُن کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پیمنٹ کے ریکارڈز شامل ہوں گے۔”

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اسمارٹ کارڈز شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ وزیر کے مطابق یہ کارڈز گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن جیسے مسائل کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “قانون نافذ کرنے والے ادارے گاڑیوں کی ملکیت کے بارے میں زیادہ اچھی طرح جاننے کے قابل ہو جائیں گے، یوں گاڑیوں کی چوری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔”

وزیر نے مزید کہا کہ وزارتِ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پہلے ہی گاڑیوں کے مالکان کو آن لائن ٹیکس پیمنٹ سہولت دے چکی ہے۔ مکیش کمار نے کہا کہ “سندھ کے عوام کو سہولت دینا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔”

اسمارٹ کارڈز کے لیے قانون میں ترمیم:

اس سے پہلے رواں سال سندھ اسمبلی نے ایک صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2020 منظور کیا تھا۔ اس نئے قانون کے تحت صوبائی حکومت نے پرانی رجسٹریشن بُکس کی جگہ نئے سکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز کو دی۔

مکیش کمار نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ان ترامیم کے لیے یہ بل پیش کیا تھا۔

کیمرا ریڈیبل نمبر پلیٹس:

اس سے پہلے حکومت سندھ نے اِس سال کیمرا ریڈیبل رجسٹریشن نمبر پلیٹس بھی لانچ کی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ شعیب صدیقی نے کہا تھا کہ یہ پلیٹیں تمام سکیورٹی فیچرز کی حامل ہوں گی۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ نئی رجسٹریشن نمبر پلیٹیں NRTC کے تعاون سے بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ “وہ گاڑیوں کی ٹریکنگ میں مدد دیں گی اور ان سے ڈیٹا حاصل کرنا آسان ہوگا کیونکہ انہیں کیمرا رِیڈ کر پائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ پلیٹ لیزر سیریل نمبر identification، integrated لیزر مارک اور ٹریکنگ چپ/ریڈیوفریکوئنسی identification (RFID) ٹیگ کی حامل ہوگی۔” انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹیں سندھ حکومت کا مونو گرام، embedded گرافکس اور لیزر سیریل نمبر identification رکھیں گی۔

ان اسمارٹ کارڈز کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا آپ سمجھے ہیں کہ یہ کامیاب ہوں گے؟

مزید ریویوز، ویوز اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.