مقامی طور پر تیار کردہ پہلی پروٹون ساگا رونمائی کیلئے تیار

0 1,069

الحاج پروٹون کے لیے ایک اور سنگ میل، کمپنی پاکستان میں اپنے پہلے وہیکل اسمبلی پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہی ہے۔ پروٹون کے پلانٹ کا افتتاح کل کراچی میں ہو رہا ہے۔ کمپنی اپنی مشہور سیڈان پروٹون ساگا کا پہلا مقامی طور پر تیار کیا جانے والا یونٹ بھی سامنے لائے گی۔

پروٹون کے چیئرمین، سی ای او، منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، چیف مینوفیکچرنگ آفیسر و دیگر تقریب میں شرکت کریں گے اور مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ ایم پی اے خیبر پختونخواہ بلاول خان آفریدی بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

CKD Proton Saga Roll Out

طویل انتظار کیوں؟

پروٹون نے 2020 میں اپنی گاڑیوں کی مقامی اسمبلی شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملائیشیا میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پروٹون کو سی کے ڈی کٹس اور سی بی یو یونٹس کی ترسیل میں مشکل پیش آئی۔

ایک سال بعد ملائیشیا میں حالات بہتر ہونے پر ایک ماہ قبل پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ جیسے ہی ملیشیا میں صنعتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں پروٹون نے ایک سرکاری بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملائیشیا میں حالات بہتر ہو گئے ہیں، جس سے پروٹون کو پاکستان میں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترسیل کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے الحاج آٹوموٹیو اور پروٹون ملائیشیا مل کر کام کر رہے ہیں۔ لہذا، ہمارے اگلے اعلان میں خوشخبری سننے کے لیے رابطے میں رہیں۔

کمپنی نے اپنے دئیے گئے بیان پر پورا کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جانے والا یونٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیا CKD یوںٹ CBU جتنا ہی بہتر ہے؟

اب جبکہ کمپنی ساگا کا CKD یونٹ سامنے لارہی ہے تو ایسے میں چند اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ درآمد شدہ CBU یونٹس کی طرح ہی اچھا ہے؟ معیار کیسا ہے؟ کیا مقامی طور پر تیار کیے گئے یونٹ میں کسی فیچر پر سمجھوتہ کیا گیا ہے؟ تمام جوابات حاصل کرنے کے لیے ہمیں کل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.