850 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کب سے لاگو ہوگی؟

0 14,633

رواں ماہ جون میں وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ 2021-22 پیش کیا جس میں پہلی مرتبہ کاروں کی قیمتیں کم کی گئیں۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے 850 سی سی تک کاروں اور الیکٹرک گاڑیوں پر بڑے پیمانے پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا جبکہ ان گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ گاڑیاں کب سستی ہوں گی؟

چونکہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہم سے پوچھا ہے کہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمتیں کب کم ہوں گی تو آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں سال یکم جولائی سے اِن گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے، اب اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہوگی اور اسکے منظور کیے جانے کے بعد اگلے مہینے کے آغاز سے ہی اس کا نفاذ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی قیمتوں کے اطلاق کا اعلان کیا جائے گا۔

دریں اثنا، رواں ماہ کے دوران گاڑیاں وصول کرنے والے صارفین کو موجودہ قیمت ہی ادا کرنا ہوگی۔ ایسے میں حکومت کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ممکن ہے کہ صارفین کو آنے والے وقت میں اس پالیسی سے فائدہ نہ ہو۔اور ہم ایسا اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ کار کمپنیاں موجودہ ریٹ تک پہنچنے کے لئے آہستہ آہستہ اپنی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

بہترین اقدام لیکن حکومت کو چوکنا ہونا پڑے گا

مثال کے طور فرض کریں کہ گاڑی کی پرانی قیمت 117روپے ہے جس میں 100 روپے گاڑی کی بنیادی قیمت ہے جبکہ 17 روپے ٹیکس ہے اور پھر ٹیکس میں کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 110 روپے کردی جاتی ہے جس سے گاڑی کی بنیادی قیمت تو وہیں رہتی ہے لیکن ٹیکس میں کمی کے باعث قیمت 110 رہ جاتی ہے۔ اس پالیسی سے کار مینوفیکچرر پر کوئی اثڑ نہیں پڑے گا لیکن کار مینو فیکچرر جانتا کہ صارف 117 روپے بھی ادا کرنے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پس وقت کے ساتھ ساتھ کار مینوفیکچرر گاڑی کی بنیادی قیمت میں اضافہ کر دے گا جس کے بعد قیمت ایک بار پھر 117 روپے تک آ جائے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.