گلوری 580 پرو بمقابلہ کِیا اسپورٹیج – ایک کمپیریزن

0 5,636

ہم ایک اور ایسا کمپیریزن کر رہے ہیں کہ جس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ تھی، یعنی گلوری 580 پرو بمقابلہ کِیا اسپورٹیج۔ اس مختصر کمپیریزن میں ہم ان گاڑیوں کے انجن، پاور ٹرین، سیٹنگ کی گنجائش، ویرینٹس، انٹیریئر اور دوسرے فیچرز کا تقابل کریں گے۔

اس سے پہلے ہم اپنے قارئین کے لیے گلوری 580 پرو اور ہیونڈائی ٹوسان کا کمپیریزن کر چکے ہیں۔

تو بغیر کسی تاخیر کے چلتے ہیں اس کمپیریزن کی طرف۔

انجن اور پاور:

گلوری 580 پرو 1500cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 5600RPMs پر 150hp اور 4000 RPMs پر 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ جبکہ کِیا اسپورٹیج 2000cc کا نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن رکھتی ہے کہ جو 6200RPMs پر 155hp اور 4000 RPMs پر 196Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گلوری پرو کا انجن چھوٹے سائز کا ہے اور لیکن یہ ٹربو چارجڈ ہے۔ یہ زیادہ ٹارک پیدا کرتا ہے اور تقریباً اسپورٹیج جتنی ہی ہارس پاور رکھتا ہے۔

گلوری 580 بمقابلہ کِیا اسپورٹیج – ٹرانسمیشن:

گلوری CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جبکہ کِیا کی SUV میں 6-اسپیڈ ٹرانسمیشن ہے، یعنی DFSK کی گاڑی اس سیگمنٹ میں زیادہ ایڈوانسڈ ہے۔

گلوری 580 بمقابلہ کِیا اسپورٹیج – ویرینٹس:

کِیا اسپورٹیج تین ویرینٹس میں آتی ہے، کِیا آل وِیل ڈرائیو (AWD)، فرنٹ وِیل ڈرائیو (FWD) اور بَیس ویرینٹ کہ جسے اسپورٹیج الفا کہتے ہیں۔ جبکہ DFSK کی SUV صرف FWD ویرینٹ میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کمپیریزن کِیا اسپورٹیج FWD اور گلوری پرو کے درمیان ہے۔

پیمائش اور ایکسٹیریئر:

اسپورٹیج 1635mm کی اونچائی، 4485mm کی لمبائی اور 1855mm کی چوڑائی رکھتی ہے۔ جبکہ پرو 1715mm اونچی، 4680mm لمبی اور 1845mm چوڑی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پرو اپنی مقابل گاڑی سے زیادہ اونچی ہے، جبکہ لمبائی اور چوڑائی میں کم ہے۔

اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں LED فرنٹ لائٹس رکھتی ہیں۔ جبکہ پرو ہیٹڈ اور الیکٹرک سائیڈ-ویو مررز کے ساتھ آتی ہے جبکہ 360 ڈگری کیمرا بھی ہے، لیکن کِیا میں صرف الیکٹرک اور ہیٹڈ سائیڈ-ویومررز ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں پارکنگ سینسرز بھی رکھتی ہیں۔

دونوں گاڑیاں 18 انچ الائے رِمز کے ساتھ آتی ہیں۔

بیٹھنے کی گنجائش:

کِیا اسپورٹیج 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے، جبکہ اس گلوری پرو میں 7 لوگ تک بیٹھ سکتے ہیں۔

وائس کمانڈ:

گلورپرو جدید فیچرز رکھتی ہے جسے i-Talk کہا جا رہا ہے۔ اس جدید فیچر کے ذریعے آپ گاڑی کو کھول/بند کر سکتے ہیں، کال ریسیو/رجیکٹ کر سکتے ہیں، AC کا ٹمپریچر سیٹ کر سکتے ہیں اور دیگر متعدد فیچرز کا استعمال کر سکتے ہیں، صرف اپنی آواز کے ذریعے۔ البتہ اسپورٹیج میں یہ فیچر نہیں ہے۔

گلوری 580 بمقابلہ کِیا اسپورٹیج – انفوٹینمنٹ سسٹم:

کِیا کی SUV میں 8 انچ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین ہے؛ جبکہ گلوری میں اسکرین کا سائز 9 انچ ہے۔

سیٹس:

گلوری 580 پرو اور کِیا اسپورٹیج کے تقابل میں ہمیں معلوم ہوا کہ گلوری پرو لیدر کی سیٹس کے ساتھ آتی ہے جبکہ اسپورٹیج FWD میں فیبرک کی سیٹس ہیں۔

قیمت کا تقابل:

اگر ہم گلوری 580 اور کِیا اسپورٹیج کو دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پرو 44,00,000 روپے کی جبکہ اسپورٹیج کی قیمت 48,99,000 روپے ہے جو پرو کو سستی گاڑی بناتی ہے۔

 

Glory 580 Pro Vs. KIA Sportage 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.