زبردست خبر! پاکستان پٹرول، ڈیزل کوالٹی کو اپگریڈ کرے گا

0 2,642

لوکل صارفین کے لیے ایک زبردست خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے مطابق فیول کی کوالٹی یورو2 سے یورو5 کی جائے گی۔

ایک نیا دور:

وزیر نے کہا کہ “پاکستان صاف فیول کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا،” ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے اسموگ کے خلاف کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی پالیسی یکم اگست 2020ء سے تمام امپورٹس پر لاگو ہوگی، لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرول یکم اگست سے یورو5 پر منتقل ہوگا، جبکہ ڈیزل کا اسٹینڈرڈ یکم جنوری 2021 سے تبدیل ہوگا۔

حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا کہ جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کر رہے تھے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیول کی کوالٹی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور اسے پورا کر دکھایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امین نے کہا کہ پاکستان 70 فیصد پٹرول اور 40 فیصد ڈیزل امپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہوگا جو براہ راست یورو2 سے یورو5 پر منتقل ہوگا۔ “دوسرے ملک چھوٹے اور مرحلہ وار قدم اٹھاتے ہوئے منتقل ہوئے۔”

وزیر نے مزید کہا کہ مستقبل میں اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں صرف یورو5 پٹرول ہی ملے گا۔

پی ایس او اور یورو5 کی امپورٹ:

اس مہینے پاک ویلز نے بتایا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے یورو 5 پٹرول کی امپورٹ شروع بھی کر دی ہے۔ رپورٹ نے بتایا کہ کویت پٹرولیم کارپوریشن پاکستان کو اپگریڈڈ فیول دینے والا سب سے بڑا سپلائر ہوگا۔ اس کے علاوہ PSO نے آغل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یورو5 پٹرول امپورٹ کرنا شروع کریں۔ OMCs کو پٹرول کے لیے 2020 کے اختتام تک اور ڈیزل کے لیے 2021ء کے آغاز سے اس آرڈر کو ماننا پڑے گا۔

Recommended For You:  Are Petrol Prices Increasing In Pakistan 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.