کِیا سٹونک کے نان آفیشل فیچرز اور خصوصیات

1 7,060

انتظار کی گھڑیاں ختم! نان آفیشل ذرائع کی جانب سے کِیا سٹونک کے فیچرز اور دیگر خصوصیات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور SUV جون 2021 میں کراچی میں دیکھی گئی تھی جس کے بعد اس گاڑی کو کئی بار ملک کے کئی مقامات ہر دیکھا گیا ہے۔ کِیا سٹونک کے ٹاپ ویرینٹ کے فیچرز اور خصوصیات ذیل میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ کِیا سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا جائے گا جو 100 ہارس پاور اور 130Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاہوہ گاڑی میں فرںٹ ویل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

کِیا سٹونک میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ایل ای ڈی DRLs کے علاوہ 16ا نچ کے الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی میں سن روف بھی دیا گیا جو کہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروانے کیلئے کافی ہے۔ اسکے علاوہ یہاں کو سمارٹ کی انٹری کا آپشن بھی ملتا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی میں 8 انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول، کروز کنٹرول اور پش سٹارٹ جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو گاڑی میں 6 ائیربیگز، ABS، وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ، ہل سٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں رئیر ویو کیمرہ سمیت فرنٹ اور رئیو پارکنگ سینسرز بھی دئیے گئے ہیں۔ یہ تمام فیچرز گاڑی کو کافی محفوظ بناتے ہیں۔

قیمت

گاڑی کی قیمت کے بارے میں کوئی آفیشل معلومات موجود نہیں ہیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق گاڑی کی قیمت 35 لاکھ سے 40 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ نئی کِیا سٹونک یقینی طور پر مقامی مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگی جو مارکیٹ ایک مقابلہ کا سبب ہوگی۔

کیا آپ اسٹونک کی لانچ کے لیے پرجوش ہیں؟ نیچے دئیے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.