سوزوکی گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم و دیگر تفصیلات

0 8,186

سوزوکی کی جانب سے پاکستان میں زیادہ تر چھوٹی گاڑیاں آفر کی جاتی ہیں جو معاشرے کے متوسط طبقے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوزوکی گاڑیاں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ سوزوکی گاڑیوں کی بکنگ اور ڈلیوری ٹائم کے بارے نہیں جانتے لیکن آپ کو اس بارے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ آج ہم اسی موضوع پر بات کریں گے۔

سوزوکی آلٹو

پاما کی جانب سے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق سوزوکی آلٹو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے۔ تاہم  سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی اور کورونا کے کے باعث آلٹو  VXL/AGS کی بکنگ معطل ہوگئی ہے۔ تاہم کمپنی اب بھی آلٹو VXR اور آلٹو VX کی بکنگ کر رہی ہے اور ان کا ڈلیوری بالترتیب 4 ماہ اور 3 ماہ ہے۔

سوزوکی کلٹس

آلٹو کی طرح پاک سوزوکی نے فی الحال کلٹس VXL اور کلٹس AGS کی بکنگ معطل کردی ہے. جس کی بنیادی وجہ آٹو انڈسٹری پر عالمی وبا کورونا کا اثر ہے۔ دوسری جانب تیسرے ویرینٹ کلٹس VXR کی بکنگ اب بھی کھلی ہے اور اس کا ڈلیوری ٹائم 4 ماہ ہے۔

سوزوکی ویگن آر

سوزوکی ویگن آر کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے تمام ویرینٹس کی بکنگ کھلی ہے اور اس کے تمام ویرینٹس یعنی ویگن آر AGS، ویگن آر VXL اور ویگن آر VXR کا ڈلیوری ٹائم 4 ماہ ہے۔ لہذا، اگر آپ ویگن آر خریدنا چاہتے ہیں تو آپ سوزوکی ڈیلرشپ پر جا کر اس منی ایم پی وی کو بک کروا سکتے ہیں۔

سوزوکی سوئفٹ

ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں کہ سوزوکی نے سوئفٹ کو بند کر دیا ہے کیونکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال اس گاڑی کی 4th جنریشن لانچ کرے گی۔ تاہم آپ استعمال شدہ سوزوکی سوئفٹ خرید سکتے ہیں۔

سوزوکی بولان

سوزوکی بولان کی بکنگ کے بارے میں ایک الجھن ہے کیونکہ کچھ سوزوکی ڈیلرشپ اس کی بکنگ کر رہی ہیں جبکہ کچھ نہیں۔ ایسی خبریں بھی ہیں کہ کمپنی بولان کو  ACکے ساتھ لانچ کرنے والی ہے۔ لہذا، اس گاڑی کے بارے کوئی حتمی معلومات نہیں ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی اور آپ ان کی دستیابی کے مطابق گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.