ہیونڈائی ایلانٹرا بمقابلہ ہونڈا سوِک – ایک کمپیریزن

0 27,093

ہیونڈائی ایلانٹرا ہیونڈائی نشاط موٹرز کی جانب سے ہونڈا سوِک اور ٹویوٹا کرولا کے براہ راست مقابلے کے لیے لانچ کی گئی ہے۔ اس تحریر میں ہم نئی سیڈان کو سوِک اوریئل 1800cc سے کمپیئر کریں گے، کیونکہ یہ ہیونڈائی کی سیڈان کا براہ راست مقابلہ کرتی ہے۔ ہم دونوں گاڑیوں کے ایکسٹیریئر، انٹیریئر، انجن پاور، ٹرانسمیشن اور نمایاں فیچرز کا تقابل کریں گے۔

تو اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیجیے، کیونکہ کمپیریزن شروع ہو رہا ہے:

انجن اور ٹرانسمیشن:

ہیونڈائی نے ایلانٹرا 1999cc انجن کے ساتھ لانچ کی ہے، جو 154hp اور 195Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ جبکہ سوِک 1798cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 138hp اور 169Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایلانٹرا کا انجن سائز میں بڑا ہے اور زیادہ ہارس پاور اور ٹارک رکھتا ہے۔ سوِک CVT کے ساتھ آتی ہے جبکہ ایلانٹرا میں 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے، جو ہونڈا کی سیڈان کو ایلانٹرا پر برتری دیتی ہے۔

ایکسٹیریئر:

سوِک LED ہیڈ لائٹس، ٹیل لائٹس، DRLs اور فوگ لیمپس کے ساتھ آتی ہے۔ جبکہ ایلانٹرا میں بھی LED ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور DRLs ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں سیڈانز ہیڈ لائٹس میں آٹو آن/آف ٹائمر رکھتی ہیں یعنی ہیڈ لائٹس انجن بند کرنے کے بعد کچھ سیکنڈوں میں بند ہو جائیں گی۔

دونوں سیڈانز 16 انچ الائے ویلز کے ساتھ آتی ہیں، جبکہ ایلانٹرا الائے اسپیئر ٹائر رکھتی ہے جبکہ سوِک اسٹیل اسپیئر ٹائر کے ساتھ ہے۔

انٹیریئر:

دونوں گاڑیاں فیبرک سیٹس، الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ، پُش اسٹارٹ بٹن اور اسمارٹ کی انٹری رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلانٹرا 7-انچ انفوٹینمنٹ اسکرین کے ساتھ آتی ہے جو سوِک میں یہ آپشنل ہے یعنی اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ ہونڈا کی گاڑی میں آٹو ایئر کنڈیشنر ہے جبکہ ایلانٹرا ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول AC کے ساتھ آتی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں ریئر AC وینٹس ہیں۔

سوِک ڈرائیور سیٹ مینوئل ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ہے جبکہ ایلانٹرا 8-وے پاورڈ سیٹ پیش کرتی ہے، ساتھ ہی 2-وے لمبر سپورٹ بھی۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں سن رُوف ہے۔ ایلانٹرا میں وائرلیس چارجر اور اسمارٹ ٹرنک کے اضافی فیچرز ہیں جو فون چارجنگ اور ڈِگی کھولنا بہت آسان بناتے ہیں۔

سیفٹی:

دونوں گاڑیاں دو، دو ایئر بیگز، ایئر اسٹیبلٹی اسسٹ، ہِل اسٹارٹ اسسٹ، اموبلائزر اور سکیورٹی الارم کے ساتھ آتی ہیں، جو دونوں گاڑیوں کو ایک جتنا محفوظ بناتے ہیں۔ البتہ سوِک ایمرجنسی اسٹاپ سگنل پیش کرتی ہے جو ایلانٹرا میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں پارکنگ سینسرز بھی نہیں ہیں۔ ایلانٹرا ریئر کیمرا دیتی ہے جبکہ سوِک میں یہ بھی آپشنل ہے۔

قیمت:

ہونڈا سوِک اوریئل کی موجودہ قیمت 39,79,000 روپے ہے جبکہ ہیونڈائی نے ایلانٹرا 40,49,000 روپے میں لانچ کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ نئی ایلانٹرا ہونڈا سوِک سے زیادہ مہنگی ہے جس سے سوِک کو برتری ملتی ہے۔

 

 

Elantra Vs Civic

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.