سوزوکی آلٹو ٹربو 660 سی سی لوکل 1000 سی سی گاڑیوں سے زیادہ طاقتور ہے –مالک کا ریویو

2 13,183

 آج ہم آپ کے لیے ایک امپورٹڈ جاپانی کار، سوزوکی آلٹو ٹربو RS 2016 کا ریویو لائے ہیں۔ یہ
مالک اس گاڑی کو خریدنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں؛ کیوں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔

خریداری اور قیمت

مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ انہوں نے آلٹو ٹربو RS 2016 14 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی
تھی۔
خریداری کے عمل پر بات کرتے ہوئے مالک نے کہا کہ ہم اس بجٹ میں چار امپورٹڈ گاڑیوں کے
آپشنز پر غور کر رہے تھے۔ ڈائی ہاٹسو موو، سوزوکی آلٹو ٹربو RS، ہونڈ N Wgn اور ٹویوٹا پاسو۔
انہوں نے آلٹو ٹربو کا انتخاب کیا کیونکہ اس میں دوسروں سے کہیں زیادہ فیچرز تھے۔ یہ گاڑی
منتخب کرنے کی ایک اور دلچسپ وجہ اس کا پاکستان میں نایاب ہونا ہے۔

انجن پرفارمنس

سوزوکی آلٹو ٹربو RS آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ایک 660cc ٹربوچارجڈ انجن رکھتی ہے، جو
مالک کی رائے میں اسے پاکستان میں لوکل 1000cc کی گاڑیوں سے بھی زیادہ طاقتور بناتا ہے۔
لوکل 1000cc گاڑیوں کے مقابلے میں یہ کبھی انڈر پاورڈ محسوس نہیں ہوتی، یہاں تک کہ لمبے
روٹس پر بھی نہیں۔

فیول ایوریج

مالک کہتے ہیں کہ انہیں شہر کے اندر 18 کلومیٹرز فی لیٹر کا مائلیج ملتا ہے۔ لمبے روٹ پر فیول
ایوریج 23 سے 24 کلومیٹرز فی لیٹر تک جاتا ہے۔

اہم فیچرز

 آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول
 ٹریکشن کنٹرول
 آٹومیٹک ریڈار بریکنگ سسٹم
 ملٹی میڈیا کنٹرول اسٹیئرنگ
 پیڈل شفٹر
 ڈوئل ایئر بیگز
 ہیٹڈ ڈرائیور سیٹ
 15 انچ الائے ویلز

 فوگ لیمپس

فیچرز جو موجود نہیں

واحد فیچر جو آلٹو ٹربو RS میں موجود نہیں ہے وہ کروز کنٹرول ہے۔

سوزوکی آلٹو ٹربو کا انٹیریئر

مالک سوزوکی آلٹو کے ٹربو ویرینٹ کے انٹیریئر سے بہت متاثر نظر آتے ہیں۔ یہ گاڑی تین ٹون کا
خوبصورت، کشادہ اور آرام دہ انٹیریئر رکھتی ہے۔ تین میٹرز RPM، فیول ایوریج اور گاڑی کے
گیئرز ظاہر کرتے ہیں۔ چمڑے سے ڈھکا ہوا اسٹیئرنگ ویل ملٹی میڈیا کنٹرولز کے ساتھ انٹیریئر کو
مکمل کرتا ہے۔

AC کی پرفارمنس

مالک اس جاپانی گاڑی کے AC کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، کہتے ہیں کہ "یہ بہت اچھا ہے۔"

مینٹی نینس

آلٹو ٹربو ایک کم مینٹی نینس کار ہے۔ مالک 2,500 سے 2,700 روپے میں کسی بھی مقامی سروس
اسٹیشن سے اس کا آئل چینج باآسانی کروا سکتے ہیں۔

پارٹس کی دستیابی

اس امپورٹڈ جاپانی گاڑی کے پارٹس پاکستان میں دستیاب ہیں۔ مالک کہتے ہیں کہ اگر آپ کو یہ لاہور
میں نہ ملیں تو آپ کو راولپنڈی میں ضرور مل جائیں گے۔ البتہ یہ پارٹس لوکل گاڑیوں کے پارٹس
سے ذرا مہنگے ہیں۔

سوزوکی آلٹو ٹربو کی خوبیاں اور خامیاں

خوبیاں

 لوکل 1000cc گاڑیوں سے زیادہ تیز
 کشادہ اور آرام دہ انٹیریئر
 پاور پیک فیچرز

خامیاں

 اچھی ری سَیل نہ ہونا (زیادہ تر لوگ استعمال شدہ جاپانی گاڑی نہیں خریدنا چاہتے)

سوزوکی آلٹو ٹربو پر آخری بات

مالک کے مطابق سوزوکی آلٹو ٹربو RS یہ گاڑی پاکستان میں طاقتور 660cc ڈرائیو میں سب پر
غالب ہے۔
اگر آپ پاکستان میں ایک امپورٹڈ جاپانی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو پاک ویلز سے اس کی آکشن شیٹ
ضرور ویریفائی کروائیں اور گاڑی مکمل ذہنی سکون کے ساتھ خریدیں۔

وڈیو دیکھیں

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.