ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کے ا نٹرنیشنل فیچرز اور خصوصیات

0 1,662

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریگل آٹو موبائلز پاکستان میں ایک اور ایس یو وی لانچ کرنے جا رہا ہے جو کہ گلوری فیملی سے تعلق کر رکھتی اور اس ایس یو وی کا نام ڈی ایف ایس کے گلوری 500 ہے۔ 5 سیٹر سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی پاکستان میں ہنڈا سٹی اور ٹویوٹا یارس کی قیمت میں ملے گی جو کہ صارفین کیلئے کافی خوش آئند بات ہے۔

انٹرنیشنل فیچرز

ڈی ایف ایس کے گلوری 500 گزشتہ سال نومبر میں چین میں لانچ ہو چکی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بہت انتہائی مناسب کومپیکٹ ایس یو وی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کومپیکٹ ہے لیکن سٹائلس ہونے کے ساتھ ساتھ کافی مناسب بھی ہے جسے ایک مڈل کلاس صارف بھی بآسانی استعمال کر سکتا ہے۔

اس کا ایکسٹرئیر ایک سپورٹ کار کی طرز کا ہے جبکہ انٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہ 2-ٹون انٹیرئیر کے ساتھ آتی ہے یعنی آپ اپنی پسند کے مطابق بلیک یا سرخ انٹرئیر والی گلوری 500 کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ گاڑی کے دیگر فیچرز مندرجہ ذیل ہیں۔

انجن: 1500 سی سی اِن لائن 4 نیچرلی ایسپائرڈ

ٹرانسمشن: سی وی ٹی

ہارس پاور: 116

ٹارک: 147.5Nm

لمبائی: 4.4 میٹر

چوڑائی: 1.8 میٹر

وہیل بیس: 2665mm

ڈرائیونگ موڈز: Eco/Sporty/Manual

وائس کمانڈ فنکشن

آٹومیٹک ہیڈلیمپس

رین سینسنگ وائپرز

پش سٹارٹ

الیکٹرانک پارکنگ

آٹو ہولڈ

پینورامک سن روف

فلوٹنگ 7-انچ ٹچ سکرین

ملٹی فنکشن سٹیرنگ وہیل

2 ائیر بیگز

EBD کیساتھ ABS

رئیر ویو کیمرہ

ریورس اسسٹ

پاکستان میں کب لانچ ہوگی؟

ریگل آٹوموبائلز کی جانب سے یہ گاڑی رواں اکتوبر 2021 کے قریب لانچ کی جائے گی۔

متوقع قیمت

رپورٹس کے مطابق  ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کی متوقع قیمت 35 لاکھ روپے ہے جو کہ مارکیٹ میں آنے والی دیگر ایس یو ویز کی نسبت کافی کم ہے۔ اس ایس یو وی کی قیمت ہنڈا سٹی اور ٹویوٹا یارس کی قیمت کے قریب پائی جاتی ہے۔

ریگل موٹرز کی جانب سے ایس یو وی کی قیمت کم رکھنا پاکستان میں لانچ کی جان والی دیگر ایس یو ویز کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اسی طرح کمپنی نے اپنی دیگر دو ایس یو ویز گلوری 580 اور گلوری 580 پرو کی قیمتیں بھی کافی کم رکھی ہیں اور کمپنی اپنی آنے والی دیگر گاڑیوں کیلئے بھی یہی اپنائے حکمت عملی رکھے گی۔

مقابلہ

ڈی ایف ایس کے گلوری 500 نہ صرف دیگر بی- سیگمنٹ کراس اوور ایس یو ویز ایم جی زیڈ ایس ، ہنڈا ویزل اور نیسان جیوک کو ٹکر دے گی بلکہ یہ سیڈان سمیت دیگر ایس یو ویز پر بھی کافی اثر انداز ہوگی۔

گلوری 500 کے بارے مختصر تفصیل

ڈی ایف ایس کے موٹرز نے عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے “میکنگ لائف بیوٹیفُل” کے نام سے قومی سطح پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ کمپنی کی جانب سے کم بجٹ والے خاندانوں کے لئے خوشگوار سہولت لانے کے لئے بہترین ڈیل پیش کی گئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.