کیا سوزوکی بولان میں AC دیا جا رہا ہے؟

3 13,955

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے اب بولان میں AC کی سہولت بھی دی جائے گی۔ مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیجانب سے یہ خبر شیئر کی گئی۔ لہذا ہم نے اس بارے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اپنے صارفین تک ہم مستند معلومات پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں۔

سچ کیا ہے؟

اس بارے بہت متضاد اطلاعات ہیں کیونکہ سوزوکی ڈیلرشپ کا کچھ اور کہنا ہے ، جبکہ پاک سوزوکی حکام کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ پاک سوزوکی آفیشل نے اس سوال کے جواب ہاں کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی بولان کوAC  کے ساتھ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تاہم اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈیلرشپ کے مطابق ان کے پاس اس بارے کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں ہے۔ ڈیلرز نے ہمیں بتایا کہ ہمارے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور کمپنی کی طرف سے بھی کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کا مستقبل قریب میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس طرح ڈیلرشپ اور کمپنی آفیشل کے بیانات میں بڑا تضاد پایا جاتا ہے۔

ماضی میں متعارف کروایا جانیوالا AC ویرینٹ

سوزوکی بولان میں اے سی کا متعارف کروایا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے کیوں کہ چند سال قبل بھی بولان میں یہ فیچر متعارف کروایا گیا تھا اور یہ ویرینٹ لوکل مارکیٹ ناکام رہا تھا جس کے باعث اسے بند کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویرینٹ میں اوور ہیٹنگ، کولنگ کی شدید کمی اور low pick جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ اس کے علاوہ بولان میں 800 سی سی انجن دیا گیا ہے اور ہم جانتے ہیں سوزوکی مہران میں AC کی کارکردگی کیسی ہے۔ لہذا، ہمیں نہیں لگتا کہ سوزوکی کی طرف سے بولان میں AC کو دوبارہ متعارف کروانا ایک اچھا قدم ہوگا کیونکہ یہ اس سائز کے انجن کے سائز پر بہتر کارکردگی نہیں دکھائے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ لوگ بولان میں AC کو متعارف کروانے پر کافی خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کمپنی اس بارے کچھ ایسا ہی کرے گی۔ چونکہ اس سے قبل AC کیساتھ آںے والا بولان کا ویرینٹ ناکام رہا تھا اس لیے ہمیں امید ہے کہ اس بار کچھ بہتر کرے گی۔

کیا آپ بھی بولان میں AC کے متعارف کروانے پر خوش ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.