اسلام آباد: سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی سہولت فراہم کردی گئی

0 823

کیا آپ گاڑٰی کی رجسٹریشن ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس سے متعلق ایکسائز آفس میں لگنے والی قطار سے پریشان ہیں؟ اگر ایسا ہے اور آپ اسلام آباد میں ہیں تو آپ کی یہ مشکل حل ہو چکی ہے کیوں کہ اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز ایںڈ ٹیکسیشن نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک دلچسپ سہولت متعارف کروائی ہے۔ محکمے نے موبائل وہیکل رجسٹریشن سنٹر قائم کرتے ہوئے اسلام آباد میں سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی سہولت فراہم کردی ہے۔

اسلام  آباد کے چیف کمشنرکے حکم کے بعد تین ایکسائز آفس وینز اسلام آباد کی سڑکوں پر موجود ہیں جہاں شہری ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وہیکل رجسٹریشن سروس کا افتتاح کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام عامر علی احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ دارالحکومت میں یہ نئی سروس باقی ملک کے لئے ایک مثال ہوگی۔ اپنی گاڑیوں کا اندراج کروانے کے لئے ایکسائز آفس میں جانا اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں شہریوں کے لئے کسی پریشانی سے کم نہیں ہے، ہمارا مقصد اِن سہولیات کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچا کر آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر بلال اعظم جو کہ اس سروس کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے، کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد کا کوئی بھی شہر سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کروانے کے علاوہ ٹوکن ٹیکس بھی ادا کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اس سروس کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں ہے بلکہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد کے شہری شہر کی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہ رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس سروس کا استعمال کیا ہے اور اس سے خوش بھی ہیں۔ اگر آپ بھی اس سہولت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو 051-90395386 or 051-2775386 پر کال کرتے ہوئے اپوائنٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں۔ وہیکل رجسٹریشن سنٹر جاتے ہوئے ایس او پیز کی پیروی کرنا مت بھولیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.