جاوید آفریدی نے 10 لاکھ روپے سے کم کی الیکٹرک کار کی جھلک دکھا دی

8 19,360

اگر آپ جاوید آفریدی کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں تو شاید ہی ایسا کوئی دن ہو جس میں کچھ نیا نہ آئے۔ ہائیر پاکستان اور پشاور زلمی کے مالک نئے کار برانڈ MG کے بھی نمائندے ہیں۔ وہ پاکستان میں MG کی جدید اور زبردست گاڑیوں کے ٹیزرز پیش کر کے ہمارا دن یادگار بنا دیتے ہیں۔ اس مرتبہ جاوید آفریدی نے ہمیں ایک چینی الیکٹرک کار، وولنگ منی EV، کا ٹیزر دکھا کر حیران کر دیا ہے۔ یہ ایک اسمارٹ الیکٹرک ہیچ بیک ہے جس نے فروخت میں ٹیسلا ماڈل 3 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بہترین بات یہ ہے کہ آفریدی کہتے ہیں کہ یہ EV جلد پاکستان آ رہی ہے اور اس کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگی۔ کیا؟

وولنگ ہونگ گوانگ مِنی الیکٹرک کار

وولنگ ہونگ گوانگ مِنی EV ایک چھوٹی چار نشستوں والی الیکٹرک ہیچ بیک ہے جو چین میں دیوانہ وار فروخت ہو رہی ہے۔ وولنگ موٹرز نے یہ گاڑی جنرل موٹرز اور SAIC موٹرز کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر بنائی ہے اور جولائی 2020 سے جنوری 2021 تک اس کے 1,60,000 یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

یہ چینی الیکٹرک کار جنوری اور فروری 2021 میں ٹیسلا کے ماڈل 3 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی EV بنی ہے۔ اتنی زبردست کامیابی کی بڑی وجہ اس کی قیمت ہے۔ چین میں اس مِنی EV کی قیمت 4,162 ڈالرز (6.3 لاکھ روپے) سے شروع ہوتی ہے اور 5,607 ڈالرز (8.5 لاکھ روپے) تک جاتی ہے۔

سستا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ گاڑی کسی کام کی نہیں ہے۔ 10 لاکھ روپے سے بھی کم میں وولنگ مِنی EV ان فیچرز سے لیس ہے:

  • بیٹری: 13Kw سنگلر الیکٹرک موٹر
  • زیادہ سے زیادہ پاور: 17hp
  • زیادہ سے زیادہ ٹارک: 85 Nm
  • زیادہ سے زیادہ رفتار: 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ
  • اینٹی لاک بریکس سسٹم (ABS)
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
  • ریئر پارکنگ سینسرز
  • پاور وِنڈوز
  • ایئر کنڈیشننگ
  • اسٹیریو سسٹم

کیونکہ MG پاکستان چین کے SAIC موٹرز کا ماتحت ادارہ ہے اور وولنگ ہونگ گوانگ منی EV وولنگ اور SAIC موٹرز کا مشترکہ منصوبہ ہے، اس لیے جاوید آفریدی کی اس EV کی پاکستان میں لانچنگ کی خبر میں کچھ دم ہے۔ اگر کمپنی یہ الیکٹرک کار 6 سے 9 لاکھ روپے کی قیمت میں پاکستان میں متعارف کرواتی ہے تو یہ بلاشبہ پاکستانی مارکیٹ میں ہٹ ہو جائے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.