ٹویوٹا ایکوا کا نیا ماڈل لانچ کر دیا گیا

0 6,140

گزشتہ ہفتے ٹویوٹا گلوبل نے نئی ٹویوٹا ایکوا ہائبڑد لانچ کر دی ہے۔ اس گاڑی کی خاص بات اس کی فیول ایوریج ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ جنریشن کی گاڑی میں گزشتہ جنریشن کی نسبت فیول ایفیشینسی 20 فیصد بہتر کی گئی ہے۔ مینو فیکچررز نے دعوی کیا ہے کہ 1500 سی سی انجن کے ساتھ یہ گاڑی 35.8 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دے گی۔

اس کے علاوہ یہ گاڑی آل ویل ڈرائیو ورژن اور بائی ڈائریکشنل چارجنگ کے ساتھ آتی ہے۔ اس طرز کی چارجنگ عام طور پر خاص الیکٹرک وہیکلز کیلئے مختص ہوتی ہے۔ نئی ایکوا کے تمام ویرینٹس میں ایمرجنسی پاور سپلائی موڈ کے ساتھ سٹینڈرڈ پاور آؤٹ لیٹ جیسا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

نئی بیٹری:

کمپنی نے اس گاڑی میں ہائی آؤٹ پُٹ بائی پولر نِکل-ہائیڈروجن بیٹری لگائی ہے۔ گزشتہ جنریشن کی گاڑی میں نِکل-ہائیڈروجن بیٹری لگائی گئی تھی جبکہ نئی جنریشن میں لگائی گئی بیٹری دوگنے آؤٹ پٹ کیساتھ بہترین اور سکون دہ ڈرائیو فراہم کرتی ہے۔

سیفٹی فیچرز:

ٹویوٹا نے اس گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز آفر کیے ہیں جن میں سے چند اہم فیچرز ذیل میں درج ہیں:

  • پری- کولیژن سیفٹی فنکشن
  • فُل سپیڈ رینج ریڈار کروز کنڑول
  • لین ٹریسنگ اسسٹ
  • ایڈوانسڈ پارک اینڈا پارکنگ سپورٹ بریک

Aqua Park Brake

نیا پلیٹ فام اور ایکسٹیرئیر:

کمپنی نے نئے TNGA-B پلیٹ کے پر یہ گاڑی متعارف کروائی ہے یعنی اس گاڑی میں آپ کو پرسکون اور سٹیبل ڈرائیو مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نئی ایکوا کی وہیل بیس 50 ملی میٹر بڑھائی گئی ہے جس کے تحت پچھلی سیٹس پربیٹھنے کے لیے جگہ مزید کھلی کی گئی ہے۔ گاڑی کے یونیفائیڈ کیبن کیساتھ رئیر فینڈرز بھی دئیے گئے ہیں جو گاڑی کو سمارٹ اور ڈائنامک ایکسٹیرئیر دیتی ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی نے گاڑی کو 9 رنگوں میں متعارف کروایا ہے۔

انٹیرئیر:

گاڑی کی انٹیرئیر کی بات کی جائے تو گاڑی میں لیدر کی بنی نرم پاور سیٹس کے علاوہ آرم ریسٹس جیسی خصوصیات گاڑی کو مزید آرام دہ بناتے ہیں۔ ایکوا ٹویوٹا کی وہ پہلی کومپیکٹ کار ہے جس میں 10.5 انچ کا آڈیو ڈسپلے دیا گیا ہے۔

Aqua Interior

بُکنگز اور سیل:

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کو ایکوا گاڑی کے نئے 15000 یونٹس کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ وہ ماہانہ 9800 یونٹس بیچے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹویوٹا دسمبر 2011 سے اب تک  عالمی سطح پر ایکوا کے 1870000 یونٹس بیچ چکا ہے۔

قیمت:

ایکوا کے بیس ویرینٹ کی قیمت 18000 ڈالر یعنی 2,905,200 روپے ہے جبکہ اس کے ٹاپ لائن all-paw E-Four model کی قیمت 23,600 ڈالر یعنی 3809040 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.