نہیں! اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش نہیں کی

0 4,185

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے میڈیا پر آنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ جن میں کہا گیا تھا کہ اس نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی ہے۔ ایک بیان میں OGRA نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے خبریں محض افواہ ہیں۔ OGRA ترجمان نے کہا ہے کہ ایسی غلط خبریں پٹرولیم مصنوعات کی ہنگامی خریداری کا سبب بن سکتی ہیں اور افراتفری پھیل سکتی ہے۔ اس لیے ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اس بیان سے لگتا ہے کہ مارچ کے اختتام تک پٹرول کی قیمتیں یہی رہیں گی۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ اتھارٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5.50 روپے اور ڈیزل میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ OGRA نے موجودہ پٹرولیم لیوی (PL) کی بنیاد پر سمری تیار کی ہے۔ موجودہ PL پٹرول پر 12.65 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیزل پر 12.53 روپے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا:

پچھلے مہینے وزیر اعظم عمران خان نے OGRA کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شہباز گِل نے کہا تھا کہ قیمت یہی رہے گی۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ OGRA نے 6 سے 7 روپے کا اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اسے مسترد کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن وزیر اعظم نے اس اضافے کی اجازت نہیں دی۔

یکم فروری کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ:

وفاقی حکومت نے یکم فروری کو پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے تبدیل کی گئی تھیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ڈیڑھ مہینے میں قیمتوں میں تیسرا اضافہ تھا۔

موجودہ قیمتیں:

پٹرول کی موجودہ قیمتیں 111.90 روپے فی لیٹر ہیں جبکہ پرانی قیمت 109.20 روپے فی لیٹر تھیں۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا؛ البتہ اب یہ 115.83 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ پرانی قیمت 112.95 روپے فی لیٹر تھی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3.54 روپے کا اضافہ کر کے 80.19 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا، ساتھ ہی لائٹ اسپیڈ ڈیزل آئل (LDO) میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کی قیمت 79.23 روپے ہو گئی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.