پاکستانیو! کیا آپ کو MG RX8 کی ضرورت ہے؟ جاوید آفریدی کا سوال

0 3,405

جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں ایک اور نئی گاڑی MG RX8 کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ اپنی نئی پوسٹ میں جاوید آفریدی نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ کو MG RX8 کی ضرورت ہے؟

MG RX8

پوسٹ میں جاوید آفریدی نے گاڑی کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ ہیڈ لائٹس، رئیر لائٹس، سپیڈو میٹر، سیٹس، رئیر اے سی وینٹس، ٹرانسفورمیشن، وائرلیس چارجر،سٹیرنگ کنٹرولز اور گاڑی کو سڑک پر دوڑتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ گاڑی کی شکل کسی ایگزیکٹیو گاڑی سے کم نظر نہیں آتی۔

اس تازہ ترین ٹویٹ کے ذریعے کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ایم جی پاکستان پاکستان میں RX8 لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس اندازے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آفریدی نے RX8 کا ٹیزر شیئر کیا ہو۔ اس سے قبل جاوید آفریدی نے  MGسے محبت کرنےوالوں کو بتایا کہ RX8 جلد ہی ان کے شہر میں ہوگی۔ اسی طرح ایک اور ظاہر کرتا ہے کہ ایم جی پاکستان اس نئی گاڑی کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کمپنی کو اس نئی گاڑی کو متعارف کرانے میں کتنا وقت لگے گا۔

یہ نئی SUV ٹویوٹا فارچیونر کی براہ راست مدمقابل ہے یعنی SUVs کے مداحوں کو ایک نیا آپشن ملے گا۔ لہذا اچھی سامید رکھیں۔

MG GT کی رونمائی

گزشتہ ماہ MG پاکستان نے اپنی نئی آنے والی سیڈان MG GT کی رونمائی کی ہے جو مارکیٹ میں ہنڈا سوِک، ہیونڈائی ایلانٹرا اور ٹیوٹا کرولا کو ٹکر دے سکتی ہے۔ تاہم اس گاڑی کی آفیشل لانچ میں تقریبا ایک سال باقی ہے۔ گاڑی کی لانچنگ صارفین کیلئے بڑی خبر ہوگی۔ کمپنی کیجانب سے MG GT کا صرف ایک ٹیسٹ یونٹ درآمد کیا گیا ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے جاری کیے جانیوالے حالیہ ٹیزر بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کو کیا لگتا ہے کہ MG RX8 کب لانچ ہوگی؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.