بسوں اور ٹرکوں کی قیمتوں میں کمی متوقع

0 4,225

حکومت کی جانب سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی کاروں عائد پر ٹیکس میں کمی کے بعد بہت سے لوگ ہیوی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا بھی انتظار کر رہے تھے۔ آخرکار، وفاقی کابینہ نے ہیوی کمرشل گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کو سات سے دو فیصد تک کم کر دیا ہے۔ یعنی گاڑیوں کے بعد اب بسوں اور ٹرکوں کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی گی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے پاکستان میں گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے آٹو پارٹس کی درآمد پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کو سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کابینہ نے ٹیکس میں کمی کی منظوری ٹیرف پالیسی بورڈ کی تجویز پر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں کمی سے ہیوی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔

حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کی تشکیل پر کام

حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پبلک ٹرانسپورٹ اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پنجاب حکومت لاہور میں تمام میٹرو بسوں کو تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت 64 نئی میٹرو بسیں لائی جائیں گی۔ کچھ بسیں پہنچ چکی ہیں جبکہ بقیہ بھی جلد پہنچ جائیں گی۔

میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پنجاب حکومت صوبے میں ٹرانسپورٹ کا نیا نظام بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ماحول دوست الیکٹرک بسوں پر مشتمل ہوگا جو کہ پہلی بار پنجاب میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت بھی صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئی 100 الیکٹرک بسیں لا رہی ہے۔

ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی کمی سے بسوں اور ٹرکوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی جس سے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ مزید بہتر ہو گی۔ عوام کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ کا نظام ان کی زندگی کو آسان بنائے گا اور ٹریفک کے مسائل حل کرے گا۔

اس بارے آپ کیا خیال ہے؟کیا آپ کو لگتا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی عوام کے لیے فائدہ مند ہوگی؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.