پروٹون اس ماہ کے آخر تک گاڑیوں کی ڈلیوریز کا آغاز کر دے گا

0 15,424

پروٹون کی بکنگ کروانے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ الحاج موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا وہ کہ رواں ماہ کے آخر تک گاڑیوں کی ڈلیوریز کا آغاز کر دیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائشیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پابندیوں کے باعث گاڑیوں کی ڈلیوریز تعطل کا شکار تھیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2021 تک ڈلیوریز مکمل کر لی جائیں گی یعنی کمپنی ایک ماہ کی مدت میں اس پورے عمل کو مکمل کر لے گی۔ الحاج موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ڈلیوریز میں تاخیر کے باعث لوگوں کی تکلیف سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ کمپنی کا کہنا کہ گاڑیوں کی ڈلیوریز میں تاخیر سے نمٹنا ان کے کنٹرول سے باہر تھا جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت

کمپنی کا کہنا ہے کہ 5390000 روپے ہمارے ابتدائی صارفین کے لیے ایک خاص تعارفی اور کم ترین قیمت تھی اور تب تک فریٹ کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کے کی قدر میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود الحاج موٹرزز نے فیصلہ کیا ہے کہ امپورٹڈ X70 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

الحاج موٹرز کا گزشتہ بیان

30 اگست کو الحاج آٹوموٹیو نے اعلان کیا کہ ملائیشیا میں پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو بتایا کہ ملائیشیا میں صنعتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے سے پروٹون کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت مل چکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ الحاج آٹوموٹیو اور پروٹون ملائیشیا مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں جلد از جلد ترسیل کا انتظام کیا جا سکے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس سے CBU یونٹ کے زیر التوا آرڈرز کی تکمیل کا باعث بنے گی اور اس کے بعد پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کو مقامی سطح پر تیار بھی کیا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ ملائشیا میں لاک ڈاؤن کے باعث CKD کٹس کی فراہمی نا ممکن تھی جس کی وجہ سے پروٹون گاڑیوں X70 اور ساگا کی مقامی سطح پر تیاری کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔

کیا آپ پروٹون گاڑیوں کی بروقت ڈلیوریز سے متعلق اس خبر سے خوش ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.