پنجاب: یونیورسل نمبر پلیٹوں کی آن لائن نیلامی

0 5,831

پچھلے سال پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یورنیورسل نمبر پلیٹیں لانچ کی تھیں۔ پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ET&NC) ڈپارٹمنٹ نے عوام کو گھر بیٹھے اپنی پسند کی یونیورسل نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن نیلامی کا انعقاد کیا تھا۔ گاڑیوں کے ہزاروں مالکان نے اس ای-آکشن میں شرکت کی اور اپنی گاڑیوں کے لیے لکی نمبر پلیٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ نیلامی اِس سال ایک مرتبہ پھر ہو رہی ہے اور بولیاں کل ہی سے شروع ہو رہی ہیں، یعنی 3 مارچ 2021 سے۔

آن لائن رجسٹریشن پنجاب ET&NC کی آفیشل ویب سائٹ پر ای-آکشن پورٹل پر جاری ہے۔ یونیورسل نمبر پلیٹوں کے لیے آن لائن نیلامی ہوگئ اور یہ ایک مہینے تک جاری رہیں گی۔ موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے مختلف نمبر پلیٹ سیریز کی رجسٹریشن اور بولی کا مکمل شیڈول یہ رہا۔

E-Auction for Universal Number Plates

یونیورسل نمبر پلیٹیں کیا ہیں؟ ان کا فائدہ کیا ہے؟

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے 17 اگست 2020 کو پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹیں متعارف کروائی تھیں۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے شہروں کی بنیاد پر نمبر پلیٹوں کے سیریل ختم کر دیے، جیسا کہ LEA، RN، BW اور MA وغیرہ۔ مختلف شہروں کے درمیان فرق کے خاتمے کے لیے پورے صوبے میں نئی “یونیورسل” سیریز متعارف کروائی گئی تھی۔

یہ بالکل درست سمت میں اٹھایا گیا قدم تھا کیونکہ اس سے نمبر پلیٹیں شہروں کے بجائے صوبوں کی ہو گئی ہیں۔ گاڑیوں کے مالکان کو اب گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کے لیے علاقائی ET&NC برانچ پر جانے کی ضرورت نہیں۔ وہ پنجاب میں ET&NC کی کسی بھی برانچ سے یونیورسل نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ان نمبر پلیٹوں کے متعارف ہونے سے پنجاب میں گاڑیوں کی ری سَیل ویلیو پر پڑنے والے اثرات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ لاہور میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ری سَیل ویلیو دوسرے شہروں کی گاڑیوں سے زیادہ ہوتی تھی۔ اب پورے صوبے کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹوں کے ساتھ تمام گاڑیاں برابر کی ری سَیل ویلیو رکھیں گی۔

پنجاب میں اپنی لکی نمبر پلیٹ حاصل کریں!

پنجاب میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے لیے نئی نمبر پلیٹ چاہتے ہیں؟ آن لائن ای-آکشن میں رجسٹر ہو جائیں، اپنی بولی لگائیں اور اپنی گاڑی کے لیے پسندیدہ نمبر پلیٹ حاصل کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.