سندھ کو 250 ہائبرڈ پبلک ٹرانسپورٹ دی جائیں گی

0 551

گرین لائن بس منصوبے کے بعد سندھ حکومت اب صوبے میں ایک اور ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کر رہی ہے۔ انٹرا سٹی بس منصوبے کے لیے 250 ڈیزل الیکٹرک ہائبرڈ بسیں اگلے چار ماہ میں کراچی پہنچیں گی۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اس موضوع پر بات کی۔

منصوبے کی تفصیل

250 ہائبرد بسوں کیلئے وزیراعلیٰ نے 21-2020  کیلئے 8 ارب روپے جبکہ سال 2021-22 کیلئے 6.4 بلین روپے مختص کیے ہیں

سندھ حکومت انفراسٹرکچر کی بہتری اور بسوں کے آپریشن پر 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

نئی انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں کام کرے گی۔

سندھ حکومت دسمبر 2021 تک 250 ڈیزل ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدے گی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں بسیں سب سے پہلے کراچی میں چلیں گی جبکہ شہر میں چار بس ڈپو اور 300 بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ سندھ حکومت کا ترک پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہوگا جسے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کہا جاتا ہے۔ کمپنی کے ایک وفد نے اس منصوبے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یو پی مور کراچی میں بس ڈپو کا دورہ کیا۔

دوسرے پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس جیسا کہ اورنج لائن، ریڈ لائن اور گرین لائن بس سروسز نئے انٹرا سٹی بس پروجیکٹ کے ساتھ متوازی طور پر چلیں گے۔ ریڈ لائن بس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی سنگ بنیاد تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

سندھ حکومت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کر رہی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ نئی ڈیزل الیکٹرک ہائبرڈ بسیں کب آتی ہیں اور کراچی میں کب چلیں گی۔

سندھ کابینہ کے نئے ہائبرڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ مزید آٹو سے متعلقہ خبروں ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ سے وابستہ رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.