کِیا سٹونک کے پاکستان میں آنے والے متوقع ویرینٹس

0 3,670

اس سے قبل ہم نے اپنے صارفین کے ساتھ ایک خبر شئیر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کِیا لکی موٹرز جلد پاکستان میں ایک سب – کومپیکٹ ایس یو وی لانچ کرنے جا رہی ہے جس کا نام سٹونک ہے۔ پاک وہیلز اس سے قبل کِیا سٹونک کے عالمی سطح پر لانچ کیے جانے والے 4 ویرینٹس کی تصاویر بھی شئیر کر چکا ہے لیکن اب ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی پاکستان میں اس گاڑی کے دو ویرینٹس لانچ کرسکتی ہے جن کے نام سٹونک 2 اور سٹونک کنیکٹ ہیں۔ جن کے فیچرز اور دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن

پاکستان میں متوقع طور پرلانچ کیے جانے والے کِیا سٹونک کے دو ویرنٹس کے میں 1000 سی سی ٹربوچارجڈ GDi انجن دئیے جائیں گے لیکن ان کی ہارس پاور میں فرق پایا جائے گا۔ سٹونک 2 کا انجن 99 ہارس پاور پیدا کرے گا جبکہ سٹونک کنیکٹ 118 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا جبکہ دونوں انجنز ایک جتنی ٹارک پیدا کریں گے۔ اسی طرح ٹرانسپیشن کی بات کی جائے تو یہ دونوں انجنز 7 سپیڈ ڈی سی ٹی کے علاوہ فرنٹ وہیل ڈرائیو رکھتے جیسے فیچرز رکھتے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

ان دونوں ویرینٹس کے ایکسٹیرئیر میں سب سے قبل غور چیز وہیل سائز ہے۔ سٹونک 2 میں 16 انچ کے جبکہ سٹونک کنیکٹ میں 17 انچ کے الائے وہیلز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس میں بائی فنکشن پروجیکشن ہیڈ لائٹس، LED DRLs اور فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں۔

انٹیرئیر

انٹیرئیر کی بات کی جائے تو دونوں ویرینٹس کے انٹیرئیر میں سمارٹ کروز کنٹرول، آٹوکلائمیٹ کنٹرول اور پش سٹارٹ کی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ ان گاڑیوں میں بہت سارے دیگر فیچرز بھی دئیے گئے ہیں جو ان ویرینٹس کی پاکستان میں لانچ بارے تصدیق کے بعد آپ کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔

سیفٹی فیچرز

ان دونوں ویرینٹس میں ایک جیسے سیفٹی فیچرز ہیں جن میں دو ائیر بیگز، اے بی ایس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول اور ہِل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول شامل ہیں جو ان گاڑیوں کافی محفوظ بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ان گاڑیوں میں مزید کن سیفٹی فیچرز کی توقع کرتے ہیں؟نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیئے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.