ٹویوٹا ریوو وی آٹومیٹک میں کی گئی دو تبدیلیاں

0 2,699

گزشتہ کچھ عرصے سے خبر گردش کر رہی تھی کہ ٹویوٹا پاکستان ٹویوٹا ریوو میں تبدیلیاں متعارف کرانے جا رہا ہے اور اب ٹویوٹا ریوو میں یہ تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق، کمپنی نے اس گاڑی میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم، تبدیلیاں صرف ریوو آٹومیٹک میں کی گئی ہیں جو کہ 867B چیسس نمبر کے ساتھ ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔

اس کے علاوہ پرانے اور لوئر ویرینٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لہذا، ایک صارف ہونے کے ناطے آپ کو ان تبدیلیوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔

ٹویوٹا ریوو وی آٹومیٹک میں کی گئی تبدیلیاں

گاڑی میں کی گئی دو تبدیلیاں ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

  • پہلی تبدیلی یا اپ گریڈ کلئیرنس سونر ہے۔ یہ ایک سونر ریڈار ہے جو گاڑی کئ فرنٹ اور رئیر بمپر پر نصب کیا گیا ہے۔ یہ ریڈار گاڑی کے ارد گرد رکاوٹوں کے فاصلے اور پوزیشن کی معلومات کا اندازہ لگاتا ہے اور صارف کو وارننگ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سینسر کسی دوسری گاڑی یا چیز سے ٹکرانے سے بچنے،ٹکراؤ سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے اور آٹومیٹک پارکنگ سسٹم کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ آپ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین سیفٹی فیچر ہے۔
  • دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ کمپنی اب آٹو dual زون کلائمیٹ کنٹرول آفر کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے گاڑی کے دو الگ الگ حصے مختلف ترجیحی درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ایک بار پھر واضح کر دیں کہ یہ دونوں تبدیلیاں صرف 867B چیسس نمبر کے ساتھ لائن ویرینٹ میں کی گئی ہیں جبکہ ایکسٹیرئیر یا انجن کی کارکردگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کیا قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا؟

ہمارے ذرائع کے مطابق فوری طور پر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا لیکن بعد ازاں قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے اور ڈیلرز حضرات بکنگ کروانے والے صارفین کو قیمت میں اضافے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ تبدیلیوں کے بعد قیمت میں اضافہ ہوگا اور انہیں یہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ 2800 سی سی ریوو وی آٹومیٹک کی موجودہ قیمت 7379000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.