XLi کو GLi میں اپ گریڈ کرنے والا گاڑی کا مالک

1 1,338

10 جنریشن ٹویوٹا کرولا جسے E140 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2008 میں پاکستان میں لانچ کی گئی۔ یہ گاڑی 2014 تک خاصی کامیاب رہی اور اب اس کا شمار پاکستان کی ٹاپ سیڈان میں کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ارسلان اکرام سے ملوائیں گے جنہوں نے 10 جنریشن کرولا XLi خرید کر اسے GLi میں تبدیل کیا۔

خریدنے کا فیصلہ

پہلے آنر کے پاس سوزوکی مہران تھی۔ انھوں نے 2017 میں یہ XLi خریدی۔ جو 55000 کلومیٹر چلائی گئی تھی۔ خریدنے کے بعد انھوں نے گاڑی کے کچھ معمولی کام کروائے جن میں بریک پیڈ  اور نئے ٹائر وغیرہ تبدیل کرنا شامل تھا۔

تبدیلی کا عمل

مجموعی طور پر آنر نے اچھا فیصلہ کیا اور یہ اپنی گاڑی سے خوش تھے لیکن انھوں نے محسوس کیا کہ ان کی گاڑی میں کچھ فیچرز کی کمی ہے جو  کہ GLi میں پائے جاتے ہیں۔ چنانچہ انھوں نے اپنی گاڑی میں وہ اضافی فیچرز متعارف کروانے کے لیے ٹویوٹا ڈیلرشپ سے رابطہ کیا۔

انھوں نے پرانے سٹیریو کو اینڈرائیڈ سکرین سے بدلنے کے ساتھ ساتھ مینوئل ونڈوز اور سائیڈ ویو مرر کو بھی الیکٹرانک میں تبدیل کر دیا اور فرنٹ پر فوگ لیمپس بھی نصب کیے۔

اگرچہ GLi ویرینٹ میں کچھ سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں جو وہ آفٹر مارکیٹ سروس سے حاصل نہیں کر سکے لیکن پھر بھی وہ اِس XLi کو GLi میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Toyota Corolla XLi

فیول ایوریج

اس گاڑی کی شہر میں فیول ایوریج 13 سے 14 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی پر اس کی فیول ایوریج 17 سے 18 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

اے سی کی پرفارمنس

آنر کے مطابق گاڑی کے اے سی کی کارکردگی بہترین ہے۔ آنر کراچی میں رہتے ہیں جہاں گرمیوں درجہ حرارت 46 ڈگری سیںٹی گریڈ تک جاتا ہے لیکن اس شدید موسم میں بھی اے سی کی کارکردگی قابل تحسین رہتی ہے۔

ہینڈلنگ

کرولا سپورٹ کار نہیں ہے لیکن اس کی ہینڈلنگ بہترین ہے۔ 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی پر سکون رہتی ہے لیکن 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے پر گاڑی کی باڈی میں تھرتھراہٹ پیدا ہونے لگتی ہے۔

کیبن اور ٹرنک سپیس

10 ویں جنریشن کی کرولا بھی ایک وسیع و عریض کار ہے اور اس میں چار سے پانچ افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر سامنے کی نشستیں مکمل طور پر بھی پیچھے کی جانب کھول دی جائیں تو بھی پچھلی نشستوں پر بھی مسافر آرام سے بیٹھ سکتے۔

کار کے ٹرنک میں 72 لیٹر تک جگہ موجود ہے۔ آپ ٹرنک میں کسی بھی چیز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ آنر نے اپنے گھر کی شفٹنگ اور شادی کی تقاریب کے دوران اپنی XLi کو لوڈر اور پیسنجز کار کے طور پر استعمال کیا۔

دیکھ بھال اور پارٹس کی دستیابی

دیگر گاڑیوں کی طرح اس گاڑی کو بھی باقاعدہ دیکھ بھال کی ضرورت پڑتی ہے۔ گاڑی کو کسی بھی مسئلے سے دور رکھنے کیلئے آپ کو ہر تین ہزار سے پانچ ہزار کلومیٹر کے بعد گاڑی کا تیل تبدیل کروانا ہوگا۔ ٹویوٹا کے اسپیئر پارٹس بھی مناسب قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ آپ پاک ویلز آٹو سٹور سے کرولا کے پارٹس اور دیگر اسیسریز مفت ڈیلیوری کے ساتھ منگوا سکتے ہیں۔

مِسنگ فیچرز

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ GLi میں تبدیل کی گئی اس کار میں کچھ سیفٹی فیچرز موجود نہیں ہیں جیسا کہ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ائیربیگز وغیرہ۔

10 جنریشن کرولا XLi پر حتمی بیان

آنر 10 جنریشن کرولا XLi کے بڑے مداح ہیں کیونکہ اس میں ترمیم اور تبدیلی کے لیے بہت زیادہ گنجائش پائی جاتی ہے۔ یہ بہترین فیول ایوریج کے ساتھ ایک پر سکون بجٹ سیڈان ہے۔

Watch Video

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.