رواں سال موٹرسائیکلز کی سیل نے تمام ریکارڈز توڑ دئیے، وزیر اعظم عمران خان

0 618

گزشتہ مالی سال کی نسبت مالی سال 2021 میں گاڑیوں کی سیل میں 90 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح اگر موٹر سائیکلز کی سیل کی بات کی جائے تو وزیراعظم کے تازہ بیان کے مطابق رواں سال ملکی تاریخ میں موٹرسائیکلز کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی ہے۔

عام آدمی ترقی کی راہ پر گامزن

وزیراعظم عمران خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موٹرسائیکلز کی ریکارڈ توڑ سیل سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی کم آمدنی والا طبقہ ترقی کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چونکہ موٹرسائیکلوں کو عام آدمی کی سواری کے طور پر جانا جاتا ہے اس لیے موٹرسائیکل کی فروخت کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مطلب عام آدم کو بااختیار بنانے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے پاکستان کی کم آمدنی والے طبقے کو بااختیار بنانے کے کریڈٹ بھی حکومت کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے دو سالوں میں ملک کو کئی معاشی بحرانوں سے نکالا۔ اب چونکہ معیشت مستحکم ہو چکی ہے، حکومت غریبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا مکمل بیان یہ ہے۔

موٹرسائیکلز کی قیمتیں کچھ اور بتاتی ہیں ۔۔۔

جہاں ایک طرف وزیراعظم کی تقریر کا پورا نکتہ یہ ہے کہ حکومت نے عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اس قابل بنایا ہے کہ وہ موٹر سائیکل خرید سکیں تو دوسری جانب موٹر بائیکس کی قیمتیں کچھ اور ہی حقائق ظاہر کرتی ہیں۔

سب سے پہلے یہ کہ مالی سال 2021 میں کتنی موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جس نے سیل کے تمام ریکارڈ توڑ دیے؟ پاما رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 1852685 ہے۔ ایک سال میں موٹر سائیکل کی فروخت کی اوسط تعداد 150000 کے لگ بھگ ہے۔ یعنی کیا ہم 300000 موٹرسائیکلوں کی سیل کو کم آمدنی والے طبقے کو بااختیار بنانا کہہ سکتے ہیں؟

دوسری جانب، حکومت نے حال ہی میں نئی ​​آٹو پالیسی میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے لیے ٹیکس میں ریلیف دیا ہے۔ تاہم موٹرسائیکل انڈسٹری کے لیے ٹیکس میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کیا ایسے غریبوں کو بااختیار بنایا جاتا ہے؟

پاکستان میں موٹر سائیکلز کی ریکارڈ توڑ سیل کے بارے یہ ہمارا تجزیہ ہے۔ کیا آپ اس تجزئیے سے اتفاق کرتے ہیں یا وزیر اعظم کی کہانی آپ کے لیے زیادہ معنی رکھتی ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.