ٹویوٹا کرولا ہونڈا سٹی سے کہیں بہتر ہے – مالک کا ریویو

0 18,394

ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سٹی ایک دوسرے کی براہ راست مقابل ہیں۔ دونوں گاڑیاں اپنی اپنی فین بَیس
رکھتی ہیں۔ آج ہم آپ کے لیے ٹویوٹا کرولا GLi 1.3L آٹومیٹک کا ایک ریویو لا رہے ہیں، خود اس
کے ایک مالک کی نظر سے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مالک کے پاس ہونڈا سٹی 1.3L مینوئل بھی ہے۔
اس لیے اس ریویو میں مالک نے 1.3 کرولا کا 1.3L سٹی کے ساتھ جامع کمپیریزن بھی کیا ہے۔

خریداری اور قیمت

مالک نے یہ نئی کرولا نومبر 2018 میں ایک دوست سے خریدی تھی۔ مالک نے پاک ویلز کو بتایا
کہ اس گاڑی کی قیمت 22.5 لاکھ روپے تھی لیکن 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے آن کے ساتھ انہوں
نے 23 لاکھ 75 ہزار روپے کی ادائیگی کی۔ اضافی وہیکل رجسٹریشن فیس کے ساتھ یہ گاڑی انہیں
24 لاکھ 36 ہزار روپے کی پڑی۔
خریداری کے عمل پر بات کرتے ہوئے مالک نے کہا کہ وہ ٹویوٹا کرولا حاصل کرنا چاہتے تھے
کیونکہ انہیں اس کی شکل و صورت ہمیشہ سے پسند تھی۔ انہیں کرولا GLi کے بَیس ویرینٹ کے
لیے ضروری بجٹ بھی موجود تھا، اس لیے انہوں نے یہ گاڑی خرید لی۔

انجن پرفارمنس

مجموعی طور پر مالک شہر میں اس گاڑی کی انجن کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انجن کی واحد خامی
یہ ہے کہ گاڑی موٹروے پر انڈر-پاورڈ لگتی ہے۔ لیکن یہی چیز ہونڈا سٹی میں بھی محسوس ہوتی
ہے۔

فیول ایوریج

مالک کہتے ہیں کہ اپنی کرولا سے شہر کے اندر ڈرائیونگ کرتے ہوئے وہ 10 سے 11 کلومیٹرز
فی لیٹر کا مائلیج آسانی سے حاصل کرتے ہیں۔ لمبے روٹ پر فیول ایوریج 14 سے 15 کلومیٹرز فی
لیٹر تک چلا جاتا ہے۔ ک

انٹیریئر

مالک کرولا کے ایکسٹیریئر سے جتنے متاثر ہیں، انٹیریئر کے بارے میں ان کی رائے ویسی نہیں
ہے۔ پھر بھی مالک سمجھتے ہیں کہ کرولا کا انٹیریئر کشادہ ہے اور سٹی سے کچھ بہتر ہے۔

‏AC کی پرفارمنس

کار مالک ایئر کنڈیشننگ سسٹم سے کافی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ زبردست طاقت اور ٹھنڈک
رکھتا ہے۔

سسپنشن اور بریکس

گاڑی کے سسپنشن، گراؤنڈ کلیئرنس اور روڈ ڈرائیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے مالک نے پاک
ویلز کو بتایا کہ انہیں اپنی 1300cc کرولا پسند ہے۔ گاڑی سافٹ سسپنشن رکھتی ہے اور 1300cc
سٹی کے مقابلے میں اس کے بریکس کافی ہموار ہیں۔

پارٹس کی دستیابی

مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑی میں مینٹی نینس کا یا پارٹس کی تبدیلی کا کوئی کام نہیں
کروایا۔ لیکن انہوں نے سنا ہے کہ کرولا کے باڈی پارٹس مارکیٹ میں آسانی سے اور سٹی سے بھی
کم قیمت پر مل جاتے ہیں۔

فیچرز جو موجود نہیں

گو کہ مالک سمجھتے ہیں کہ ٹویوٹا کرولا GLi 1.3L سیڈان کار کے تمام معیاری فیچرز رکھتی ہے،
لیکن وہ اس گاڑی میں ری ٹریکٹ ایبل مررز کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ
کروز کنٹرول کا اضافہ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کو بہتر بنا سکتا تھا۔
ٹویوٹا کرولا کی خوبیاں اور خامیاں

خوبیاں

 زبردست ایکسٹیریئر
 آرام دہ انٹیریئر
 ڈوئل ایئر بیگز
 بہترین AC پرفارمنس
 آسان مینٹی نینس
 فوری ری سَیل
خامیاں
 انڈر پاورڈ انجن
 الائے ویلز کا نہ ہونا

ٹویوٹا کرولا پر حتمی رائے

ٹویوٹا کرولا GLi 1.3L کے مالک، جن کے پاس ہونڈا سٹی 1.3L بھی ہے، نے کرولا کو ان دونوں
گاڑیوں میں اپنی پسندیدہ سیڈان قرار دیا۔ یہ گاڑی نہ صرف باہر سے سٹی سے سے زیادہ خوبصورت
ہے، بلکہ اندر بھی اس سے زیادہ آرام دہ ہے۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.