چنگان ایلسون ایک شاندار کار ۔۔۔
پاکستانی ہنڈا سٹی اور ٹویوٹا یارس کی جنگ میں اس قدر مصروف ہیں کہ وہ اس جنگ میں ایک سپیشل سیڈان ‘چنگان ایلسون’ کو بھول رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس گاڑی کو چائنہ کا مال کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن آج ہم اس شاندار گاڑی کی چند اہم ترین خصوصیات کی بات کریں گے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلسون کے بیس ویرینٹ میں کچھ غیر معمولی فیچرز پائے جاتے ہیں جو ہنڈا سٹی اور ٹویوٹا یارس کے ٹاپ ویرینٹس میں بھی نظر نہیں آتے؟ کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے؟
-
DRLs
1300 سی سی چنگان ایلسون مینوئل ویرینٹ میں ایل ڈٰی DRLs دئیے گئے ہیں جو گاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔
-
مینوئلی ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لیمپس
ایلسون کے ہیلوجن پروجیکٹر ہیڈ لیمپس مینوئلی ایڈجسٹ ایبل ہے جس کے ذریعے آپ اپنی خواہش مطابق ان کی پوزیشن سیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سڑک پر موجود کھڈوں و دیگر رکاوٹوں کو صاف دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ہیڈ لیمپ کی پوزیشن کو کم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پہاڑی یا ڈھلوان پر گاڑی چلا رہے ہیں تو آسان ڈرائیو کے لیے ہیڈ لیمپس کی پوزیشن ٹھیک سیٹ کر سکتے ہیں۔
-
15 انچ الائے ویلز
کیا آپ نے سٹی اور یارس کے بیس ویریںٹس میں الائے ویلز دیکھے ہیں؟ نہیں، ہم نے بھی نہیں دیکھے لیکن چنگان ایلسون کے تمام ویرینٹس میں 15 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں جو گاڑی کو مزید خوبصورت بناتے ہیں
-
لیدر سیٹس
ایلسون میں ایک اور ایسا فیچر پایا جاتا ہے جو دیگر سستی اور حتی کہ مہنگی گاڑیوں میں بھی نہیں دیکھا جاتا اور وہ فیچر لید سیٹس ہیں۔
-
ملٹی میڈیا سٹیرنگ کنٹرول
چنگان ایلسون کے پاور سٹیرنگ پر 6 ملٹی میڈیا کنٹرول بٹن دئیے گئے ہیں جو ڈرائیور کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔
.
-
7 انچ ٹچ سکرین
1300 سی سی چنگان ایلسون MT کمفرٹ میں 7 انچ ٹچ سکرین کے ساتھ ریڈیو، بلوٹوتھ اور دیگر میڈٰیا آپشنز بھی موجود ہیں۔
-
پارکنگ سینسرز کیساتھ ریورس کیمرہ
ایلسون ڈرائیو کرتے ہوئے اسے ریورس کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ہدایات اور پارکنگ سینسر کے ساتھ ریورس کیمرہ انہیں دکھاتا ہے کہ گاڑی کو کہاں موڑنا ہے۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ اس گاڑی کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے۔ چنگان ایلسون کے بیس ویرینٹ کی قیمت 21.5 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہںڈا سٹی اور یارس کے بیس ویریںٹس کی قیمت 26 اور 24 لاکھ رکھی گئی ہے۔
کیا آپ چنگان ایلسون کے ان فیچرز کے بارے میں جانتے تھے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سٹی اور یارس ایلسون سے بہتر ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔