100 روپے میں مری کا سفر کریں

مری کا سفر اب مشکل نہیں رہا۔ ہل اسٹیشن پر آنے والے سیاحوں اور خاندانوں کی سہولت کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے باضابطہ طور پر اسلام آباد اور مری کے درمیان شٹل سروس شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہ کہو سے لوئر ٹوپہ (مری) تک شٹل سروس چلے گی۔ اس سروس سے سیاحوں کو ایک ماہ تک مدد مل سکے گی جس کے بعد یہ سروس بند کر دی جائے گی۔ اس ہفتے بارہ کہو سے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد ایک بس روانہ ہوگی۔ اس کے بعد، سروس اگلے ہفتے سے صرف ویک اینڈ پر کام کرے گی۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیاحوں کو 100 روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری اس سروس کو مفت استعمال کریں گے۔

شٹل سروس کی افتتاحی تقریب میں پی ایم ایل این کے رہنما شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی اور سی ڈی اے کے چیئرمین محمد عثمان نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن محمد عثمان یونس نے کہا کہ سروس شروع کرنے کا مقصد مری ایکسپریس وے پر ٹریفک کو کم کرنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد اور مری کے درمیان سروس کا آغاز یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے قبل، پنجاب حکومت نے اسی سروس کا افتتاح کیا، اسلام آباد سے ہل سٹیشن تک چلنے والی 15 بسیں چالئی گئیں۔

برفباری کے موسم میں مری سفر کرنیوالوں کیلئے تجاویز

پولیس نے سیاحوں کے لیے درج ذیل تجاویز اور مشورے شیئر کیے ہیں:

Exit mobile version