گاڑی کی فیول کارکردگی بہتر بنانے کی 12 ٹپس

بحیثیتِ انسان یہ ہماری فطرت ہے کہ ہم جہاں تک ہو سکے پیسہ بچانا چاہتے ہیں۔ ویسے تو بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتیں ہمیشہ ہمارا پیچھا کرتی رہتی ہیں لیکن آپ زیادہ مائلیج کے ساتھ کم خرچ کر سکتے ہیں! آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

فیول اکانمی:

کسی گاڑی کی فیول اکانمی اس کی ایندھن کے حوالے سے کارکردگی ہے جو طے کیے گئے فاصلے اور خرچ ہونے والے فیول کے درمیان تعلق ظاہر کرتی ہے۔ یہ بنیادی کام کر کے کوئی بھی فیول اکانمی کو باآسانی بہتر بنا سکتا ہے اور اتنی بچت کر سکتا ہے کہ ایک اچھے ٹرپ کے لیے کافی پیسہ بچا لے۔

1۔ مائلیج کو اندازہ لگائیں:

یہ تو بالکل سیدھی سی بات ہی لگے گی، لیکن ایک اچھی فیول اکانمی کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔ ایسا کرنے کے دو طریقے ہیں۔ پہلے تو اپنی گاڑی پر کلومیٹرز فی لیٹر دیکھیں (کچھ گاڑیوں میں یہ ہوتا ہے لیکن کچھ میں نہیں)۔ دوسرا طریقہ ہے پٹرول پمپ پر جائیں اور اپنی ٹنکی پوری بھروانا ہے۔ اب دیکھیں کہ ٹنکی میں کتنا فیول آیا ہے۔ پھر ٹرپ کاؤنٹر کو زیرو کریں اور اس ٹنکی کا پورا ایندھن استعمال کریں۔ پھر ایک کو دوسرے سے تقسیم کریں اور آپ کو فی لیٹر کلومیٹرز کا مائلیج مل جائے گا۔

2۔ وزن میں کمی:

کبھی inertia کے بارے میں سنا ہے؟ تو وزن میں اضافہ اس میں شامل ہوتا ہے اور گاڑی کے inertial mass کو بڑھا دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گاڑی کے انجن کو گاڑی چلانے کے لیے اس اضافی بوجھ کو بھی ڈھونا پڑے گا اور زیادہ انجن طاقت لگے گی، جس سے فیول کا استعمال بڑھے گا اور فیول اکانمی کم ہوگی۔ اس کے علاوہ اضافی وزن سے ٹائروں اور سڑک کے درمیان رگڑ (friction) میں بھی اضافہ ہوگا کہ جس سے مزید نقصان ہوگا۔

۔ ٹائر پریشر:

ٹائر کے پریشر کو چیک کرنے کو اپنا روٹین بنائیں۔ کم ہوا رکھنے والے ٹائروں سے ٹائروں اور سڑک کے درمیان رگڑ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے انجن کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور مائلیج کم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ٹائروں کا پریشر یوزر مینوئل کے مطابق رکھیں۔ ایکٹ ٹائر میں 10 PSI ہوا بھی کم ہو تو اس سے آپ کو پانچ میل فی گیلن کا نقصان ہو سکتا ہے۔

۔ ایئر فلٹر:

ہو سکتا ہے یہ عجیب لگے لیکن ایئر فلٹر سے بھی مائلیج پر بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ ایئر فلٹرز انجن میں آنے والی ہوا کو گرد اور مٹی کے ذرات سے بچاتے ہیں۔ اگر یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے تو یہ ویکیوم کلینر کے بیگ کی طرح مٹی جمع کر لے گا اور انجن کے لیے ہوا کھینچنا مشکل ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے انجن ایک بہتر ایئر-فیول مکسچر بنانے کے لیے زیادہ ایندھن کھینچے گا، جس سے فیول کھپت بڑھ جائے گی۔ اس لیے بہتر فیول اکانمی کے لیے ایئر فلٹرز کو ہر سال تبدیل کریں۔

۔ اسپارک پلگز:

لمبے عرصے تک اسپارک پلگز کے مستقل استعمال کی وجہ سے ان پر کاربن جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ایندھن کو اچھی طرح جلانے میں کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر کارکردگی کے لیے روٹین چیک اپ کے بعد انہیں تبدیل کروانا چاہیے۔

۔ موٹر آئل:

کسی بھی قسم کا آئل استعمال کرنے سے انجن کو نقصان پہنچتا ہے۔ آپ کا انجن خاص قسم کے آئل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کمپنی تجویز کرتی ہے۔ ایک بھاری تیل استعمال کرنے سے انجن کے پارٹس کے درمیان رگڑ بڑھ جاتی ہے اور اس سے انجن کو رگڑ کے خلاف زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور ایندھن کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

7۔ گیس کیپ سِیل:

سِیل کو مستقل چیک کرتے رہنے سے کہ آیا کہ ٹائٹ ہے یا نہیں، سے کافی پٹرول بچانے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ڈھیلی سِیل سے ہوا اندر جا سکتی ہے اور انجن زیادہ فیول استعمال کرتا ہے۔

۔ رفتار:

مانیں یا نہ مانیں، 60 سے 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ڈرائیو کرنے سے فیول کے استعمال میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ انجن کو ہوا کی اضافی طاقت کے خلاف زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اور یوں ایندھن کا خرچ بڑھ جاتا ہے۔

9۔ کوسٹنگ:

کھڑی حالت میں گاڑی کو اسٹارٹ کرنے میں اس کی رولنگ سے زیادہ پاور لگتی ہے۔ اس لیے جب آپ کو سرخ لائٹ نظر آئے تو بہتر ہے کہ پورا راستہ کوسٹ کریں یہاں تک کہ اسٹاپ کا نشان نظر آئے بجائے اس کے کہ پیڈل پر پیر دبا کر رکھیں اور اضافی فیول ضائع کریں۔

10۔ کروز کنٹرول:

آپ کی گاڑی میں کروز کنٹرول یا ایکو آئیڈل موڈ کافی فیول بچا سکتا ہے۔ کروز کنٹرول کا استعمال ایکسلریشن یا بریکنگ کے استعمال کی ضرورت محدود کرتا ہے، جو سفر کو فیول کے حوالے سے زیادہ مؤثر بناتا ہے۔

۔ لو ریزسٹنس ٹائرز:

مینوفیکچررز دراصل لو رولنگ ریزسٹنس ٹائر بناتے ہیں۔ انہیں سڑک پر چلنے کے لیے کم انجن پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔ کم طاقت کا مطلب ہے فیول کا کم خرچ یعنی زیادہ مائلیج۔

۔ روف ریک

ایروڈائنامکس گاڑی کی فیول اکانمی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنی گاڑی کا روف ریک نکالنے سے اس کے ایروڈائنامک ڈریگ میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے انجن کو زیادہ کام کرنا پڑتا تھا، اور یوں یہ کم ایندھن استعمال کرتا ہے اور مائیلیج بڑھ جاتا ہے۔

نتیجہ:

جب آپ دیکھیں کہ آپ کی گاڑی کم مائلیج دے رہی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کا مطلب ہو اب گاڑی تبدیل کرنا پڑے گی۔ چند بنیادی کام کر کے آپ اپنی گاڑی سے اپنے تصور سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ریگولر چیک اپ پیسے کی بڑی بچت ہو سکتا ہے اور سب کچھ آپ کے بجٹ میں رکھ سکتا ہے۔

Exit mobile version