پاکستان میں دو لاکھ روپے سے کم میں ملنے والی 150 سی سی موٹر سائیکلیں
اگر آپ کم قیمت پر ایک اسپورٹی موٹر سائیکل تلاش کر رہے ہیں تو پھر آپ کو اس فہرست میں موجود 150cc موٹر سائیکلوں میں ضرور دلچسپی ہوگی۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کا موٹر سائیکل سیکٹر اتنا اجھا نہیں تھا اور موٹر سائیکلیں بنانے والے ادارے اسپورٹی اور پرفارمنس بائیکس بنانے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے اور آپ کو مہنگی درآمد شدہ پرفارمنس بائیکس پر انحصار کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کہیں کم قیمت پر بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سپر پاورPK 150 آرچی
آرچی 150 کی قیمت 1,37,000 روپے ہے۔ سپر پاور نے آٹومارکیٹ میں کافی نام بنا لیا ہے اور آرچی 150 مستقبل میں کامیابیوں میں تیار ہے۔
روڈ پرنس ویگو 150
البتہ 2 لاکھ روپے کے اندر قیمت دیکھیں تو یہ ان کے لیے کافی اچھی پرفارمنس بائیک ہے جو بھرپور رائیڈ کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ روڈ پرنس پاکستان میں پائیدار موٹر سائیکلیں بنانے میں مشہور ہے۔ اس کے علاوہ برانڈ ڈیلرشپ اور سروس سینٹرز کا وسیع جال بھی رکھتا ہے۔
یونیک کرَیزر UD-150
یہ موٹر سائیکل 1,70,000 روپے کی ہے جو اسے کافی مناسب قیمت بناتی ہے۔ یونیک 150 جدید اور موجودہ زمانے کا ڈیزائن رکھتی ہے جو پاکستان میں نوجوان بائیکرز کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ اس کی سِیٹ کافی آرام دہ ہے اور آپ کو بہترین پوزیشن دیتی ہے۔ اس کی LED ہیڈ لائٹس طاقتور ہیں اور رات کے وقت بہترین روشنی فراہم کرتی ہیں۔ فیول ٹینک بھی اتنا بڑا ہے کہ آپ کو بار بار پٹرول پمپوں پر رُک کر ایندھن بھروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سوزوکی GS 150
مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔