50 سی سی 1983 ماڈل ہںڈا کا اونر ریوئیو

آج کا اونر ریوئیو عام نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کیلئے ایک ونٹیج کلاسک لاتے موٹر سائیکل لائے ہیں۔ ہمارے پاس 1983 ماڈل کی 50 سی سی ہنڈا موٹر سائیکل ہےجس کی کافی خوبصورتی سے دیکھ بھال کی گئی ہے اور یہ ہنڈا 50 سی سی کئی طریقوں سے منفرد ہے۔

اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر

کیا آپ کبھی موٹر سائیکل پر اتنی لمبی مسافت طے کرنے پر غور کریں گے؟ شاید نہیں۔ لیکن اس بائک کے اونر نے تقریباً 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ یہ فاصلہ 11 گھنٹے میں طے کیا۔ یعنی کہ 11 گھنٹے میں اونر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔

بائک میں کی گئی تبدیلیاں

“ابتدائی طور پر تبدیلیوں سے قبل یہ موٹر سائیکل انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں تھی، مالک نے موڈیفکیشن کے عمل کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس عمل میں انجن کی مکمل بحالی، نیا پینٹ، کراچی سے پرزے منگوانا وغیرہ شامل تھے۔ اس سارے عمل میں انہیں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگا۔ مزید برآں، موٹر سائیکل میں اصل ہیڈلائٹس، سپیڈومیٹر، اشارے وغیرہ موجود ہیں جبکہ سائلنسر کو دوبارہ کروم کیا گیا ہے۔

مزید برآں، کچھ تخلیقی سٹیکرز بھی موٹر سائیکل کے اگلے حصے پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ جن میں سے کچھ ویسپا کلب، نانگا پربت، کالام، پاسو کونز، ڈسکور پاکستان کے ٹو، وغیرہ کے بارے میں ہیں۔ اس کے علاوہ، مالک نے اس بائکل کیلئے گہرے نیلے رنگ کا پینٹ منتخب کیا۔

انجن

اس بائک کا انجن 50 سی سی ہے اور مارکیٹ میں موجودہ ہنڈا بائکس جیسا  اس بائک کا کوئی پرزہ نہیں ہے جبکہ بائک میں کاربوریٹر اور پسٹن وغیرہ نئے ڈالے گئے ہیں۔

مالک نے اس 50 سی سی ہنڈا بائک کو گزشتہ سال 30000 روپے میں خریدا جبکہ ری سٹور کرنے کی لاگت کے ساتھ مل کر کُل 100000 روپے لاگت آئی ہے۔

انجن آئل

جدید دور کی ہنڈا 70 کی طرح اس بائک میں بھی انجن آئل کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ تیل خود ایک مساوی گریڈ کا ہے۔

کیا آپ کو یہ اونر ریوئیو پسند آیا؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

ویڈیو دیکھئیے

Exit mobile version