ٹوسان ہائبرڈ – آفیشل قیمتیں
ٹکسن ہائبرڈ اسمارٹ – 10,999,000 روپے
ٹکسن ہائبرڈ سگنیچر – 11,999,000 روپے
بکنگ اور ڈلیوری کی تفصیلات
ابتدائی طور پر، ہیونڈائی نے جزوی اور مکمل دونوں اقسام کی ادائیگی پر بکنگز کھولی تھیں۔ اگر آپ نے مکمل ادائیگی کے ساتھ جلدی بکنگ کرائی تھی، تو آپ کی گاڑی اسی مہینے ڈلیور ہونے کی توقع ہے۔
تاہم، اب قیمت لاک کرنے کا آپشن بند کر دیا گیا ہے۔ آج سے نئی بکنگز صرف جزوی ادائیگی پر دستیاب ہیں۔ جو لوگ اب بکنگ کریں گے، وہ جولائی کے آخر یا اگست 2025 میں گاڑی کی ڈلیوری کی توقع رکھ سکتے ہیں۔
لگتا ہے کہ کسن ہائبرڈ کے معاملات آخرکار درست سمت میں جا رہے ہیں — اور اگر آپ ایک ایندھن بچانے والی SUV کی تلاش میں ہیں، تو اسے دیکھنے کا یہی اچھا وقت ہے۔