2021 میں لاہور میں 4 ملین گاڑیوں کے چالان ہوئے
ایسا لگتا ہے کہ گزشتہ سال 2021 لاہور ٹریفک پولیس کے لیے ایک مصروف سال تھا۔ ایک بیان میں، پولیس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں چالان کرنے اور لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ اتھارٹی کیجانب سے جاری کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے گزشتہ سال 3930000 گاڑیوں کے چالان کیے گیے۔ یعنی تقریباً 4 ملین چالان کیے گئے۔
مزید برآں، پولیس نے کہا کہ اس نے ٹریفک کی معمولی خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ افراد کو آگاہی فراہم کی ہے۔ یہ واقعی ایک بہت بڑی تعداد ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس عوام کو ٹریفک کے بارے میں آگاہی اور تربیت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک بیان میں چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی نے کہا کہ چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں ہے بلکہ یہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی سالانہ رپورٹ!!!#Trafficawareness #Trafficpolice #PSCATV #PPIC3 #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #CMpunjabofficial #PITB #DGPITB pic.twitter.com/UBtybuQNqX
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) January 3, 2022
166 ای چالان والی کار
گزشتہ ماہ، لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے ایک عجیب و غریب ٹریفک خلاف ورزی کرنے والے کو پکڑا۔ فورس کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق شہر میں ایک ایسی گاڑی کو پکڑا جس پر 166 ای چالان کیے گئے تھے۔ کار مالک نے 142 بار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی جبکہ 12 بار لائن، لین اور زیبرا کراسنگ، 11 اوور اسپیڈ اور ون وے سے متعلقہ خلاف ورزیاں کیں تھیں۔ تمام چالان کی کل رقم 80,400 روپے ہے جبکہ پولیس نے کار کے کاغذات ضبط کر لیے ہیں۔
یہ یقیناً شہر کی سب سے بڑی ای چالان رقم میں سے ایک ہے اور حیران کن طور پر اس کار کے مالک نے کبھی جرمانہ ادا نہیں کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے بعد وہ اپنے چالان بروقت ادا کرے گا اور ٹریفک کے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی کوشش کرے گا۔
ون وے کی خلاف ورزی
اس کے علاوہ لاہور ٹریفک پولیس نے بھی ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے احکامات کے تحت فورس اب اس خلاف ورزی پر 2000 روپے وصول کر رہی ہے۔ اس سے پہلے جرمانہ 200 روپے تھا۔ پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قواعد پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے تاکہ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔