روزانہ چلائی جانے والی فورڈ مستانگ 5.0 GT، اونر ریوئیو
آج ہم آپ کو روزانہ ڈرائیو کی جانے والی فورڈ مستانگ جی ٹی کا اونر ریوئیو پیش کریں گے کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ اس ریوئیو میں مالک اس امریکن پونی کار کے بارے میں اپنا تجربہ بتاتا ہے اور ہمیں اس کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ یہ 6 جنریشن مستانگ کا فیس لفٹ ماڈل ہے جو 2018 میں آیا تھا۔
اس جی ٹی ویرینٹ میں 5.0 V8 انجن دیا گیا ہے جو 450 ہارس پاور اور 10 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ تشکیل شدہ 530 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ مستناگ کو 2.3 لیٹر ایکوبوسٹ انجن میں بھی پیش کیا جاتا ہے، لیکن V8 اس گاڑی کے ساتھ انصاف کرتا ہے اور کار کی رفتار کو 4.8 سیکنڈ میں 0 سے 100 تک پہنچا دیتا ہے۔
خریداری کا فیصلہ
مالک کے پاس پہلے BMW 530e تھی اور جس کے بعد وہ اس سے بھی بہتر گاڑی کی تلاش میں تھا، خاص طور جس کی کارکردگی بہت بہترین ہو۔ اونر نے ابتدائی طور پر پورش ٹائیکن پر غور کیا لیکن مناسب سروس نیٹ ورک کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ گاڑی نہ خریدی۔ اونر کے پاس BMW i8 کا آپشن بھی تھا لیکن اس نے محسوس کیا کہ یہ پرانا ہو چکا ہے اور اس کے ہائبرڈ انجن نے اسے کچھ بہتر کار ثابت نہیں کیا۔ آخر کار اونرنے مستانگ جی ٹی خریدنے کا فیصلہ کیا کیونکہ پاکستان میں محدود V8مستانگ محدود تعداد میں ہیں اور یہ دیکھنے میں اچھی سپورٹس کار بھی ہے ۔ اونر نے یہ کار 30 سے 35 ملین روپے کی قیمت میں خریدی۔
نمایاں خصوصیات
فورڈ مستانگ جی ٹی بہت ساری خصوصیات سے لیس ہے۔ اس میں 5 ڈرائیونگ موڈز ہیں جن میں کوائیٹ، نارمل، سپورٹ، سنو/ویٹ اور ریس ٹریک شامل ہیں۔ ایکٹو والَو ایگزاسٹ میں ایسے موڈ بھی ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایگزاسٹ ساؤنڈ کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ مزید خصوصیات میں ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ ایک انفوٹینمنٹ سسٹم، 10 اسپیکر، ایک سب ووفر، ایک پیچھے والا کیمرہ، الیکٹرک سیٹیں، اور ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر شامل ہیں۔ حفاظتی خصوصیات میں ADAS خصوصیات کے ساتھ 8 ایئر بیگز شامل ہیں، کولیژن وارننگ، ایمرجنسی بریک، لین کیپ اسسٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول بھی سفٹی فیچرز کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
مِسنگ فیچرز
گاڑی میں بہت سی خصوصیات ہیں لیکن ایک کمی جو مالک محسوس کرتا ہے وہ سن روف ہے۔ مستانگ میں سن روف پیش نہیں کیا جاتا ہے لیکن ایک کنورٹیبل ٹاپ ضرور آفر کیا جاتا ہے جس کے بارے اونر کا خیال ہے کہ اس سے کار کی شکل خراب ہو جاتی ہے۔
گراؤنڈ کلیئرنس
مالک کے مطابق، یہ اس کی روزانہ چلنے والی کار ہے، اور گراؤنڈ کلیئرنس اس کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خراب سڑکوں والے علاقوں میں بھی گاڑی لے گئے اور کبھی بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اگرچہ گاڑی اب بھی نسبتاً تھوری نیچے ہے اور اسی وجہ سے اِسے احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے۔
سپئیر پارٹس
مالک کے مطابق غیر ملکی کاروں کی درآمد میں اضافے کی وجہ سے سپئیر پارٹس جیسا کہ فلٹرز مقامی طور پر مخصوص ورکشاپس سے دستیاب ہیں۔ تاہم، ہیڈلائٹس جیسے دیگر باڈی پارٹس کو درآمد کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ان حصوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، اور انہیں پہنچنے میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔