نئی اور بہترین آٹو پالیسی کا اعلان جلد متوقع

چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنی ٹویٹ کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نئی آٹو پالیسی(2021-2026) کا جلد اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ ہی دن میں نئی آٹو پالیسی کا اعلان ہونے والا ہے۔

کیا یہ ایک اچھی آٹو پالیسی ہوگی؟

اب جبکہ نئی آٹو پالیسی کا اعلان ہونے والا ہے تو ایسے میں سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال جنم لیتا نظر آ رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا یہ ایک اچھی آٹو پالیسی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی میں آٹو انڈسٹری کے لئے بہت سی نئی مراعات ہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ مبینہ طور پر تمام گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد کمی کی آئے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سالانہ بجٹ  2021-2022میں 850 سی سی سے کم گاڑیوں  پر پہلے ہی یہ چھوٹ دی جا چکی ہے اور اب یہ پالیسی تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہائبرڈ کاروں پر بھی ریلیف دینے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ CKD کٹس پر لاگو ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی بھی 7 فیصد سے 3 فیصد کم کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق کار تیار ساز کمپنیاں اس نئی پالیسی سے بہت خوش ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے بیشتر مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔ یعنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی بھی توقع کی جا سکتی ہے۔

اگر یہ تمام رپورٹس درست ہیں تو یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے اور کار ساز کمپنیوں کو بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا چاہیے۔ پچھلے چند سالوں میں تقریبا تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ہوا ہے جس سے یہ گاڑیاں خریداروں کی رسائی سے دور رکھا گیا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تمام خبریں درست ثابت ہوں گی جس سے کارساز کمپنیوں سمیت صارفین کو بھی خوب فائدہ ہوگا۔ نئی آٹو پالیسی سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟ نیچے دئیے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں۔

Exit mobile version